سکھر(بیورو چیف چائنا نیوز ایجنسی سیدضیاءالرحمٰن ) انجمن تاجران ڈھک روڈ کی آل سکھر تاجر اتحاد میں شمولیت، جنرل سیکرٹری شبیر میمن و دیگر کا خیر مقدم، شامل ہونے والے
سکھر(بیورو چیف چائنا نیوز ایجنسی سیدضیاءالرحمٰن ) انجمن تاجران ڈھک روڈ کی آل سکھر تاجر اتحاد میں شمولیت، جنرل سیکرٹری شبیر میمن و دیگر کا خیر مقدم، شامل ہونے والے تمام ممبران کا مکمل اعتماد کا اظہار، تفصیلات کے مطابق انجمن تاجران ڈھک روڈ کے ممبران سرپرست اعلیٰ دین محمد قریشی، چیئرمین اسحاق احمد، صدر عدنان میمن، جنرل سیکرٹری منیر شیخ، وائس چیئرمین حافظ خوشی محمد، حکیم فائق خان، اسجد انصاری، عمر انصاری ، عمر شیخ، عمران میمن، سنی شیخ ، عامر شیخ ، سہیل میمن نے آل سکھر تاجر اتحاد کے عہدیداروں کی موجودگی میں باقاعدہ شامل ہونے کا اعلان کیا، اس موقع پر شامل ہونے والے تمام رہنماؤں نے آل سکھر تاجر اتحاد پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ تاجر برادری کے حقوق کے تحفظ اور مسائل کے حل کے لیے یہ اتحاد اہم سنگ میل ثابت ہوگا، آل سکھر تاجر اتحاد کے جنرل سیکریٹری شبیر میمن اور دیگر عہدیداران نے ڈھک روڈ یونین کے تمام عہدیداروں کی شمولیت کو سکھر کے تاجروں کے لیے خوش آئند قرار دیا اور کہا کہ اتحاد میں شامل ہونے والی ہر تنظیم کو مساوی اہمیت دی جائے گی۔ انہوں نے یقین دلایا کہ تاجروں کے مسائل کے حل کے لیے مشترکہ کوششیں جاری رکھی جائیں گی جبکہ انجمن تاجران ڈھک روڈ کے عہدیداران نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ تاجر برادری کی بہتری کے لئے آل سکھر تاجر اتحاد کے ساتھ مل کر کام کریں گے اور ہر ممکن اقدامات اٹھائیں گے ،