بہاولنگر ()ضلعی پولیس کی ماہ جنوری کی کار گزاری،کل1442مقدمات درج،1033ملزمان گرفتار،372ملزمان اشتہاری،222عدالتی مفروران گرفتار، بھاری مقدار میں منشیات،اسلحہ ناجائز اورایک کروڑ57لاکھ
بہاولنگر ()ضلعی پولیس کی ماہ جنوری کی کار گزاری،کل1442مقدمات درج،1033ملزمان گرفتار،372ملزمان اشتہاری،222عدالتی مفروران گرفتار، بھاری مقدار میں منشیات،اسلحہ ناجائز اورایک کروڑ57لاکھ روپے سے زائدمالیت کا مال مسروقہ ریکورکرکے اصل مالکان کے حوالے کیا۔عوام کی جان ومال کا تحفظ بہاولنگرپولیس کی اولین ترجیح ہے۔ڈی پی او حافظ کامران اصغر
تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرفلائیٹ لیفٹیننٹ (ریٹائرڈ) حافظ کامران اصغر کی سر براہی میں ضلعی پولیس نے ماہ جنوری میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے مختلف مقدمات میں ملوث1033ملزمان کو ٹریس کر کے گرفتار کر لیا۔ضلعی پولیس نے پراپرٹی کے مختلف مقدمات میں ایک کروڑ57لاکھ روپے سے زائد کا مال مسروقہ ریکورکرکے اصل مالکان کے حوالے کیا۔اسی طرح چوری و ڈکیتی کے مقدمات میں ملوث کل 03گینگز کے12ملزمان کو گرفتار کیا جن کے قبضہ سے10لاکھ روپے سے زائد مالیت کا مال مسروقہ برآمد ہوا۔ ناجائز اسلحہ کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے75ملزمان گرفتار کر کے اْن کے قبضہ سے60پسٹل،08بندوق/رپیٹر،02رائفلیں،ایک کلاشنکوف،ایک ریوالور، ایک کاربین اور 222روند/کارتوس برآمد کیے۔ منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے173ملزمان کو گرفتار کر کے اْن کے قبضہ2.8کلو گرام ہیروئن، 44کلو سے زائد چرس،آدھ کلو سے زائد آئس،3543لیٹر شراب اور14چالو بھٹیاں قبضہ پولیس میں لی گئیں۔ اشتہاری ملزمان کے خلاف کریک ڈاؤن کر تے ہوئے51اے کیٹگری سمیت کل 372ملزمان اشتہاری اور222عدالتی مفروران گرفتار کئے۔قمار بازوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے09مقدمات کا اندراج کرکے65ملزمان کو گرفتار کیا۔اسی طرح پولیس خدمت مراکز پر بہاولنگر پولیس کی جانب سے22767شہریوں کو مختلف سہولیات مہیا کی گئیں۔ ضلعی پولیس جرائم کے خاتمہ کے لیے دن رات مصروف عمل ہے عوام کوبھی چاہیے کہ جرائم پیشہ عناصرکی اطلاع 15یاقریبی پولیس اسٹیشن پر دیں۔
(پبلک ریلیشن آفیسر)
دفتر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر بہاولنگر