November 16, 2026

قصور تحصیل چونیاں کے معروف قصبے الہ آباد میں چور و ڈکیت گینگ سرگرم،سرعام چوریاں،سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پر، تاہم چور نا پکڑے جا سکے

20250210_134806

قصور
تحصیل چونیاں کے معروف قصبے الہ آباد میں چور و ڈکیت گینگ سرگرم،سرعام چوریاں،سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پر، تاہم چور نا پکڑے جا سکے

تفصیلات کے مطابق گزشتہ دنوں نماز فجر کے وقت چور مسجد نور مصطفی نیو اقبال ٹاؤن کالونی الہ آباد سے کھڑی سائیکل چوری کر کے لے گئے
چوری کی اس واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج میں ملزم کو بخوبی اور واضع دیکھا جاسکتا ہے
اہلیان علاقہ نے پولیس کو اطلاع دی تاہم ابھی تک چور پکڑے نہیں جا سکے جس پر شہریوں میں سخت تشویش پائی جا رہی ہے
اہلیان علاقہ نے ملزمان کو جلد سے جلد گرفتار کرنے کا مطالبہ کیا ہے

رپورٹ غنی محمود قصوری
بیورو چیف باغی ٹی وی
بیورو چیف دعا نیوز
کونسل ممبر ڈسٹرکٹ پریس کلب قصور
ممبر آل پاکستان جرنلسٹس اینڈ لائرز فورم رجسٹرڈ
#قصوریات