سکھر(بیورو چیف دعا آن لائن نیوز سیدضیاءالرحمٰن )درگاہ صدردین بادشاہ کے 746عرس مبارک کی تیاریاں ، سکھر پولیس نے پانچ دن کیلئے سکھر و روہڑی کا راستہ بند کرنے کا اعلان کردیا ، لوگوں کو متبادل راستہ اختیار
سکھر(بیورو چیف دعا آن لائن نیوز سیدضیاءالرحمٰن )درگاہ صدردین بادشاہ کے 746عرس مبارک کی تیاریاں ، سکھر پولیس نے پانچ دن کیلئے سکھر و روہڑی کا راستہ بند کرنے کا اعلان کردیا ، لوگوں کو متبادل راستہ اختیار کرنے کی اپیل ، ترجمان سکھر پولیس کے جاری کردہ بیان کے مطابق عوام الناس سے التماس کیا گیا ہے کہ درگاہ صدردین بادشاہ کے سالانہ746عرس مبارک کے موقع پر سکھر اور روہڑی کی عوام کو مطلع کیا کہ مورخہ 13فروری تا 17فروری تک سید صدر الدین شاہ بادشاہ کا سالانہ میلے کے انعقاد کے موقع پر پورے ملک سے زائرین کی بڑی تعداد شرکت کریگی جس میں ایوب برج نیوی پارک سے لینس ڈاﺅن برج تھرمل کی جانب سیکورٹی کے پیش نظر روہڑی جانے والے شہری کندھرا ناکہ سے چھوہارہ منڈی ، علی پمپ ، ببرلوء، ٹول پلازہ ، سٹی پوائنٹ ، بشیر آباد والا راستہ اختیار کریں اور بیڑی چوک سے اچھی کبیوں اور روہڑی بس ٹرمینل ، ببرلوءٹول پلازہ ، سٹی پوائنٹ والا راستہ اختیار کریں سکھر کے شہری تھرمل سے بندر روڈ گلوب چوک ، بشیر آباد ، سٹی پوائنٹ ، ببرلوء، ٹول پلازہ والا راستہ اختیار کر سکتے ہیں ، مزید یہ کہ سکھر بیراج پر جاری ترقیاتی کام کی وجہ سے جو کہ گلوب چوک اور چھوہارا منڈی سے ٹریفک مکمل بند رہے گا۔