کوٹ غلام محمد() جے یو آئی کوٹ غلام محمد مفتی محمود کانفرنس میں بھترین کارکردگی پر مرکزی سالار جناب انجینئر عبدالرزاق عابد لاکھو صاحب کی خصوصی شرکت
کوٹ غلام محمد()
جے یو آئی کوٹ غلام محمد مفتی محمود کانفرنس میں بھترین کارکردگی پر
مرکزی سالار جناب انجینئر عبدالرزاق عابد لاکھو صاحب کی خصوصی شرکت
تحصیل بھر سے جے یو آئی تمام یونٹوں اور سالار ساتھیوں کی بھرپور شرکت
اجلاس مدرسہ اشرف المدارس میں ماسٹر محمد اسلم قائم خانی کی زیر صدارت ہوا
اجلاس کی باقاعدہ کاروائی جمعیت علمائے اسلام تحصیل کوٹ غلام محمد کے جنرل سیکرٹری مفتی زبیر عبد الجبار خاصخیلی نے کی ۔
اجلاس کے مھمان خاص جمعیت علمائے اسلام ضلع میرپور خاص کے جنرل سیکریٹری مفتی عادل لطیف بٹر صاحب نے تربیتی کنوینشن میں کہا کہ اسلامی جمہوریہ پاکستان میں ہم اسلامی نظریہ چاہتے ہیں تو ہمیں اپنے ملک کیلئے ہر قربانی دینی ہوگی اور للہیت کیلئے ہی کام کرنا ہوگا ۔
اجلاس کے خصوصی مھمان جمعیت علمائے اسلام کے مرکزی رہنما چیف آف سالار انجینئرحاجی عبد الرزاق عابد لاکھو صاحب بیان کرتے ہوئے کہا کہ ملک کو توڑنے میں بڑے حضراتوں نے کوئی کسر نہیں چھوڑی ابھی حالیہ ہی کو دیکھ لیں کینال کا ایشو ہو یا زمینوں اور سمندر کی ساحلی پٹی پر قبضہ یہ سارے معاملات ملک و قوم کو توڑنے کے مترادف ہیں ۔