خبرشامل کرتے ہیں ہارون اباد سے زندگی موت کی امانت ہے اور ہر ذی روح کو موت کا ذائقہ چکھنا ہے اعمال کا دفتر مرنے کے بعد ہمیشہ کھلا رہتا ہےایصال ثواب عزیز و اقارب اور دوست احباب کی طرف سے مرنے والے کا حق ہے
خبرشامل کرتے ہیں ہارون اباد سے
زندگی موت کی امانت ہے اور ہر ذی روح کو موت کا ذائقہ چکھنا ہے اعمال کا دفتر مرنے کے بعد ہمیشہ کھلا رہتا ہےایصال ثواب عزیز و اقارب اور دوست احباب کی طرف سے مرنے والے کا حق ہے جسے ہر حال ادا کیا جانا چاہیے فوجی محمد منیر چوہدری ہمارے انتہائی پر اعتماد اور قابل اعتبار مخلص ساتھی ہیں رب ذوالجلال ان کی والدہ محترمہ کی اخرت کی منازل اسان فرمائے
ان خیالات کا اظہار عوامی لیڈر ڈاکٹر مظہر اقبال چوہدری نے ضلعی سیکرٹری پاکستان مسلم لیگ نون فوجی محمد منیر چوہدری کی والدہ محترمہ کے انتقال پر اظہار تعزیت کرتے ہوئے کیا
ضلعی سیکرٹری پاکستان مسلم لیگ نون فوجی محمد منیر چوہدری کی والدہ محترمہ شعیب منیر کی دادی محترمہ گزشتہ روز بقضائے الہی انتقال کر گئیں مرحومہ کو نماز جنازہ کے بعد سینکڑوں افراد کی اہوں اور سسکیوں میں ان کے آبائی گاؤں میں سپرد خاک کر دیا گیا نما
ڈاکٹر مظہر اقبال چوہدری نے کہا ہم فوجی محمد منیر چوہدری اور ان کی فیملی کے غم میں برابر شریک ہیں دعا گو ہیں خداوند متعال مرحومہ مغفورہ کے درجات بلند فرما کر جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے رہورٹ عبدالرشیدیوسفی بیورچیف پاور الرٹ نیوز ایچ ڈی ہارون اباد