November 17, 2026

*خضدار سٹی پولیس کی اہم کاروائی، تین ملزمان گرفتار ،اسلحہ منشیات اور موٹرسائیکل بر آمد*

IMG-20250208-WA0317

*خضدار سٹی پولیس کی اہم کاروائی، تین ملزمان گرفتار ،اسلحہ منشیات اور موٹرسائیکل بر آمد*

خضدار:خضدار پولیس کی اہم کاروائی اسلحہ اور منشیات برآمد، تین ملزمان گرفتار،تفصیلات کے مطابق خضدار سٹی پولیس نے ایس ایس پی خضدارجاوید احمد زہری اور ڈی ایس پی خضدار محمد جان ساسولی کی ہدایات کی روشنی میں ایس ایچ او عطاء اللہ نعمانی کی قیادت کاروائی کرتے ہوئے خضدار کے مختلف علاقوں سے تین ملزمان امان اللہ سکنہ خیراوہ جمیل احمد سکنہ کھٹان ذاکر سکنہ کھٹان کو گرفتار کرلیا جن سے پستول ،مہلک نشہ آور اشیاء اور موٹرسائیکل برآمد کرلیا گیا،پولیس نے مقدمہ درج کرکے مذید تفتیش شروع کردی۔ ایس ایچ او خضدار سٹی عطاء اللہ نعمانی نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ خضدار سے جرائم پیشہ افراد اور اسٹریٹ کرائمز میں ملوث افراد کو ہر صورت میں گرفتار کرلیا جائیگا اورمنشیات کے موثر روک تھام کے لئے اقدامات عمل میں لائے جائیں گے۔ انہوں نے کہاکہ عوام تاجر برادری اور ہر طبقہ فکر کے لوگوں کی حفاظت اور انہیں تحفظ کا احساس دلانا میری ذمہ داریوں میں شامل ہے اور اس مشن کے لئے میں دن رات کام کرونگا،۔