پنجاب پولیس کے تھانوں میں ویڈیو ریکارڈنگ کا معاملہ
پنجاب پولیس کے تھانوں میں ویڈیو ریکارڈنگ کا معاملہ
پنجاب پولیس نے عوامی مقامات، خاص طور پر پولیس اسٹیشنز اور دفاتر میں ویڈیو ریکارڈنگ کے حوالے سے اہم ہدایات جاری کر دی ہیں۔ اس حوالے سے جاری کردہ ایک خط کے جواب میں آئی جی پنجاب آفس نے ویڈیو ریکارڈنگ کو مکمل طور پر ممنوع قرار نہیں دیا، تاہم بعض حدود و قیود نافذ کی ہیں تاکہ عوامی نظم و ضبط اور پولیس آپریشنز کی ساکھ کو برقرار رکھا جا سکے۔
پولیس حکام کے مطابق، ایسی کوئی بھی ویڈیو ریکارڈنگ جو کسی ملزم یا پولیس افسر کی سیکیورٹی کو متاثر کر سکتی ہو یا سرکاری کارروائیوں میں خلل ڈال سکتی ہو، وہ قابلِ قبول نہیں ہوگی۔ اس ضمن میں “آئی جی پی اسپیشل انیشی ایٹو پولیس اسٹیشنز” کے لیے ایک اسٹینڈرڈ آپریٹنگ پروسیجر (SOP) بھی جاری کر دیا گیا ہے۔
خط میں مزید وضاحت کی گئی ہے کہ ویڈیو ریکارڈنگ پر عائد پابندیاں قانونی اصولوں پر مبنی ہیں جو عوامی نظم و ضبط اور انفرادی پرائیویسی کے تحفظ کو یقینی بناتی ہیں۔ خاص طور پر، ایسے افراد کی ریکارڈنگ ممنوع ہوگی جو حساس معاملات میں ملوث ہوں یا جن کی تفتیش جاری ہو، تاکہ ان کی پرائیویسی محفوظ رہے اور