*نماز میں ممنوع امور* (گشتہ سے پیوستہ) ہفتہ 08 فروری 2025 انجینیئر نذیر ملک سرگودھا
*نماز میں ممنوع امور*
(گشتہ سے پیوستہ)
ہفتہ 08 فروری 2025
انجینیئر نذیر ملک سرگودھا
مسئلہ نمبر 461
*دوران نماز اگر قبلہ سے رخ ہٹ جائے تو نماز ٹوٹ جاتی ہے*
مسئلہ نمبر 462
*نماز کی حالت میں سلام پھیرنے سے نماز ٹوٹ جاتی ہے*
مسئلہ نمبر 463
*بغیر کپڑے کی آڑ کے شرم گاہ کو ہاتھ لگانے سے وضوء ٹوٹ جاتا ہے*
مسئلہ نمبر 464
*تکیہ پر سجدہ کرنا گدے پر نماز پڑھنا منع ہے۔*
مسئلہ نمبر 465
*اشارے کی نماز اور بیٹھ کر نماز پڑھتے ہوئے سجدے کے لئے سر کو رکوع کی نسبت زیادہ جھکاناچاہئے*
حضرت ابن عمر رضی اللہ تعالٰی عنہ سے روایت ہے کہ تکیہ پر نماز پڑھنے والے مریض سے آپ ﷺ نے فرمایا اسے ہٹا دے اگر زمین پر سجدہ کر سکتا ہے تو کر اور اگر بیماری کی وجہ سے زمین پر سجدہ نہیں کر سکتا تو نماز اشارے سے پڑھ اور سجدے کے لئے سر کو رکوع کی نسبت زیادہ جھکا ۔ اسے طبرانی نے روایت کیا ہے۔
مسئلہ نمبر 466
*نماز میں کپڑے سے منہ ڈھانپنا منع ہے۔*
ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے نماز میں منہ ڈھانپنے سے منع فرمایا ہے۔ (سنن ابن ماجه حدیث 966)
*الدعاء*
یا اللہ تعالی نماز خشوع و خضوع سے پڑھنے کی توفیق عطا فرماء۔
یا اللہ تعالی نماز رسول اللہ صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی سنت کے مطابق ادا کرنے کی توفیق عطا فرماء۔
یا اللہ تعالی ہماری نمازوں میں اگر کوئی کوتاہی ہو جائے تو درگزر فرمانا اور ہماری نمازیں قبول فرمانا۔
آمین یا رب العالمین
Please visit us at www.nazirmalik.com Cell 0092300860 4333