November 17, 2026
IMG-20250207-WA0314

صحافت کرنا جرم بن گیا
نامور خاتون صحافی ناہید جہانگیر اور ان کی بہنوں پر قاتلانہ حملہ، تینوں بہنوں کو زخمی کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ رات ناہید جہانگیر اور اس کی بہنیں فیملی فنگشن سے واپس گھر لوٹ رہی تھیں اس اثناء میں کوہاٹ روڈ چونگی کے قریب ان کے رکشے کو گاڑی نے ٹکر مار کر سائیڈ پر کیا جبکہ ملزمان نے گاڑی سے اتر کر ناہید جہانگیر، سلمہ جہانگیر اور رانی پر پستول تھان کر ان کو رکشے سے زبردستی اتار کر پستول سے سروں پر وار کئے اور بدترین تشدد کیا، بتایا جاتا ہے کہ یہ حملہ ناہید جہانگیر کے ماموں کے بیٹوں اور اس کی فیملی نے کیا جن کی وجوہات نا معلوم اور شاید ان کا صحافت میں ہونا ہے ، ناہید جہانگیر کے مطابق جب اس کو اور کی بہنوں کو رکشے سے زبردستی اتارا گیا تو ملزمان کے ہاتھ میں پستول، بلٹ اور چاقو تھے جس سے ان کو مارا جس سے ناہید جھانگیر اور اس کی بہنوں کو شدید چوٹیں آئیں اور سر پر کئی ٹانکے لگنے کے ساتھ ساتھ چہرے اور گردن پر بھی زخم آئے۔ ناہید جہانگیر اور اس کی بہنوں کو فوراً لیڈی ریڈنگ ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں پر ان کو فوری طبی امداد مہیاء کی گئی۔