November 17, 2026

*کرم امن معائدے کے دستخط کنندگان کا امن جرگہ کمشنر ہاؤس کوہاٹ میں اختتام پذیر ہو گیا*

20250206_040351

*کرم امن معائدے کے دستخط کنندگان کا امن جرگہ کمشنر ہاؤس کوہاٹ میں اختتام پذیر ہو گیا*

لوئیر کرم کے اہل سنت امن کمیٹی ممبران نے بڑی تعداد میں جرگے میں شرکت کی ۔

*اپر کرم کے اہل تشیع کمیٹی ممبران نے جرگے میں شرکت سے انکار کر دیا ۔*

چیف سیکرٹری، آئی جی خیبر پختونخوا، کمشنر کوہاٹ اور سول و عسکری حکام نے شرکت کی ۔

گرینڈ جرگے نے قومی بنکرز اور مورچوں کے خاتمے کے سلسلے کو جاری رکھنے کا عزم دہرایا-

بگن کانوائے پر حملے کی مذمت کرتے ہیں۔
معاہدے پر دونوں فریقین نے دستحط کئے ہیں۔ حکومت معاہدے پر عملدرآمد کرکے روڈ کو محفوظ بنائے، بنکرز کو ختم اور اسلحے کو جمع کروائے۔ ممبر گرینڈ جرگہ عزت خان

کرم میں امن و امان کے قیام کے لئے امن معاہدے پر من و عن عمل کیا جائے – بگن متاثرین کو معاوضہ جلد از جلد ملنا چاہیئے۔معاہدے پر عملدرآمد حکومت کی ذمداری ہے, ممبر گرینڈ جرگہ فخر زمان

حکومت معاوضوں میں دیر نہیں کرے گی- ادویات اجناس کی نگرانی خود کررہے ہیں ۔ کمشنر کوہاٹ متعصب اللہ

ملک میں بہت پیسہ ہے ہم سیاستدانوں نے ملک کو بہت لوٹا، سابق سینٹر رشید خان کا جرگہ سے خطاب

چیف سیکرٹری ندیم افضل چوہدری کا کرم امن جرگے سے خطاب!
حکومت کرم والوں کے شکایات کا ازالہ کرے گی۔
میری قوم پورا پاکستان ہے۔

قانون کا نافذ کرنا ہمارا فرض ہے ہم نافذ کریں گے۔

*چلو مان لیا قافلے پر حملہ کسی اور نے کیا لیکن لوٹا کس نے؟ چیف سیکرٹری*

کرم امن معاہدہ آسان نہیں تھا مبارکباد پیش کرتا ہوں
لیکن امن صرف دستخط سے نہیں آئے گا، معاہدے عملدرآمد سے ہی امن آئے گا ۔ چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا ندیم اکرم چوہدری

ہمارا یہ یقین ہے کہ آپ ملک دشمنوں کے ساتھ نہیں ملیں گے خدارا اس یقین کو قائم رہنے دے۔ چیف سیکرٹری

امن معاہدے کے 14 نکات کے ایک ایک شق پے آپکے تعاون سے عملدرآمد ہوگا، ندیم اکرم چوہدری ۔

امن دشمنوں کی نشان دہی کرے جان دینے کے لئے ہم حاضر ہے۔

پیسے امن سے ذیادہ قیمتی نہیں ہے متاثرین کو معاوضہ دیں گے۔۔

ضرورت پڑی تو ترقیات بجٹ پے کٹ لگا کے امن پے خرچ کریں گے۔
بنکرز گرانے پر فورا کام شروع کردیں چیف سیکرٹری کی افسران کو ہدایت

*اہل تشیع نے اسلحہ جمع کرانے کا پلان دے دیا ہے اہل سنت بھی اسلحہ جمع کرانے کا پلان دیں چیف سیکریٹری*