November 17, 2026

*انٹرنیشنل ہیومن رائٹس موومنٹ (IHRM) پاکستان کے زیر اہتمام یکجہتی کشمیر پروگرام، کشمیریوں کی آزادی کے لیے عزم کا اظہار*

IMG-20250207-WA0291

*انٹرنیشنل ہیومن رائٹس موومنٹ (IHRM) پاکستان کے زیر اہتمام یکجہتی کشمیر پروگرام، کشمیریوں کی آزادی کے لیے عزم کا اظہار*

صدر انٹرنیشنل ہیومن رائٹس موومنٹ پنجاب حافظ افتخار احمد اور ملک سعادت نعمان صدر انٹرنیشنل ہیومن رائٹس موومنٹ ڈویژن لاہور کی ہدایت پر انٹرنیشنل ہیومن رائٹس موومنٹ پاکسان کے زیر اہتمام ضلع لاہور میں یکجہتی کشمیر ریلی کا انعقاد کیا گیا، جس میں ڈاکٹر عبد الحمید رانا جنرل سیکرٹری انٹرنیشنل ہیومن رائٹس موومنٹ ڈویژن لاہور نے خصوصی شرکت کی
شرکاء نے بینرز اٹھا رکھے تھے، جبکہ شرکاء نے کشمیری عوام کے حق میں یکجہتی کا بھرپور اظہار کیا۔
میاں مدثر محمود صدر انٹرنیشنل ہیومن رائٹس موومنٹ ضلع لاہور نے کہا کہ کشمیری عوام کی قربانیاں تاریخ میں سنہری حروف سے لکھی جائیں گی اور پاکستانی قوم انہیں کبھی تنہا نہیں چھوڑے گی۔ جنرل سیکرٹری ڈویژن لاہور ڈاکٹر عبد الحمید رانا نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دشمن پاکستان کو مسئلہ کشمیر سے دور رکھنا چاہتا ہے مسئلہ کشمیر صرف کشمیری عوام کا نہیں بلکہ پوری امت مسلمہ کا مسئلہ ہے اور پاکستان ہر محاذ پر اس کا دفاع کرے گا۔

دیگر مقررین نے کہا کہ بھارت نے نہ صرف کشمیر پر غیر قانونی قبضہ کر رکھا ہے بلکہ انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں کر رہا ہے جس پر عالمی برادری کی خاموشی افسوسناک ہے۔ کشمیری عوام کی آزادی کی جدوجہد جاری رہے گی اور پاکستان ہر ممکن سفارتی، سیاسی اور اخلاقی مدد فراہم کرتا رہے گا۔