سکھر ( بیورو چیف دعا لائن لانیوز سیدضیاءالرحمٰن ) آل سکھر اسمال ٹریڈرز اینڈ کاٹیج انڈسٹریز کے بانی و قائد حاجی محمدہارون میمن نے ضلع انتظامیہ سکھر کی جانب سے شادی ہال بینکوئٹ
سکھر ( بیورو چیف دعا لائن لانیوز سیدضیاءالرحمٰن )
آل سکھر اسمال ٹریڈرز اینڈ کاٹیج انڈسٹریز کے بانی و قائد حاجی محمدہارون میمن نے ضلع انتظامیہ سکھر کی جانب سے شادی ہال بینکوئٹ رات 12 بجے تک بند کرنے کے احکامات کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ شادی ہال مالکان اور شادی ہال بکنگ کروانے والے افراد ہر صورت رات 12 بجے تک کی پابندی کریں تاکہ قید و جرمانے جیسی سزاﺅں سے بچ سکیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مرکزی تاجر سیکریٹریٹ سکھر میں تاجروں اور شہریوں کے وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ حاجی محمد ہارون میمن کا کہنا تھا کہ وقت اور بجلی دونوں قیمتی ہیں ہم وقت کی پابندی کرکے دونوں چیزوں کو بچاسکتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ شادی ہال مالکان اور دلہا دلہن والوں کو چاہئے کہ وہ اپنے تمام معاملات رات 12 بجے سے پہلے پہلے مکمل کرلیں تاکہ کسی بھی پریشانی سے بچا جاسکے۔ حاجی محمد ہارون میمن کا کہناتھا کہ ڈپٹی کمشنر سکھر محمد بخش راجا دھاریجو کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق شادی ہال مالکان اور دلہا دلہن کے گھر والوں اور عزیز و اقارب سمیت شہریوں کو ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ وہ شادی کی تمام رسومات رات 12 بجے سے پہلے پہلے ختم کردیں اور 12بجے کے بعد شادی ہال کھلا ہوا پایا گیا اور شادی کی تقریبات ہوتی دیکھی گئی تو ضلع انتظامیہ قانون کے مطابق قید و جرمانے کی سزائیں دے سکتی ہے۔ انہوں نے شہریوں کو مشورہ دیا کہ وہ شادی ہال سے متعلق جاری کردہ ٹائمنگ کی پابندی کریں۔