November 16, 2026

05 فروری 2025 | بروز بدھ | اہم خبروں کی جھلکیاں |*

20250206_040351

🛑 *05 فروری 2025 | بروز بدھ | اہم خبروں کی جھلکیاں |*

🔴 (1) کشمیر کی خاطر 3 جنگیں لڑیں، 10 مزید لڑنی پڑی تو لڑیں گے، آرمی چیف

🔴 (2) پاک فوج مکمل عزم اور ثابت قدمی کے ساتھ قوم کی حاکمیت اور سرحدی سالمیت کا دفاع کرے گی، جنرل عاصم منیر

🔴 (3) وزیراعظم اور آرمی چیف کا دورہ آزاد کشمیر، یادگار شہدا پر حاضری اور فاتحہ خوانی

🔴 (4) 5 فروری یاد دلاتا ہے کسی 5 اگست سے مقبوضہ کشمیر بھارت کا حصہ نہیں بن سکتا، وزیراعظم شہباز شریف

🔴 (5) پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج یوم یکجہتی کشمیر بھرپور انداز میں منایا گیا

🔴 (6) پاکستان کو جس پستی کی طرف دھکیل دیا گیا تھا، اس میں ٹھہراؤ آنا خوش آئند ہے: نواز شریف

🔴 (7) سونے کے نرخ 5 ہزار 300 روپے کے بڑے اضافے سے 2 لاکھ 99 ہزار 600 روپے کی نئی بُلند ترین سطح پر پہنچ گئے

🔴 (8) پاکستان نے اسپانسرڈ افغان باشندوں کی آبادکاری کیلئے متعلقہ ممالک کو مراسلہ لکھ دیا

🔴 (9) اسلام آباد میں مقیم غیرقانونی افغانوں کو ڈی پورٹ کرنے کا فیصلہ

🔴 (10) امریکی صدر کا غزہ پر قبضہ کرنے کا اعلان، ہم اس کے مالک ہوں گے، فلسطینیوں کو اردن اور مصر میں بسائیں گے، ٹرمپ

🔴 (11) کچھ بھی کرلو، غزہ نہیں چھوڑیں گے، ہم اس سرزمین پر ہی رہیں گے، فلسطینیوں کا ردعمل

🔴 (12) فلسطینی ریاست کے قیام کے بغیر اسرائیل سے تعلقات قائم نہیں کریں گے: سعودی وزارت خارجہ

🔴 (13) غزہ پر قبضے کے اعلان سے دھچکا لگا، مشرق وسطیٰ میں دو ریاستی حل کی حمایت کرتے ہیں، آسٹریلوی وزیراعظم انتھونی البانیز

🔴 (14) حکومت اور اسٹیبلشمنٹ ٹرمپ کے بیان پر واضح مؤقف اپنا کر قوم کی ترجمانی کرے، مولانا فضل الرحمان

🔴 (15) ٹرمپ کی کوششوں کو منہ کی کھانی پڑے گی، امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان

🔴 (16) جنید اکبر کا بانی پی ٹی آئی کی کال ملنے پر ڈی چوک پر جلسہ کرنے کا اعلان

🔴 (17) لاہور لبرٹی چوک میں یوم یکجہتی کشمیر کی تقریب، مریم نواز کی شہدا کیلئے دعا مغفرت

🔴 (18) کشمیر بنے گا پاکستان کا نعرہ ضرور پورا ہوگا، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز

🔴 (19) صدر آصف علی زرداری کا بیجنگ میں عظیم ہال کا دورہ، چینی ہم منصب سے ملاقات

🔴 (20) صدر مملکت کا دورہ چین کے دوران پرتپاک استقبال، اقتصادی ترقی کی یادداشتوں پر دستخط

🔴 (21) بیجنگ: وزیر داخلہ کی چینی ہم منصب سے ملاقات، انٹیلی جنس شئیرنگ پر اتفاق

🔴 (22) مدینہ منورہ میں بھی افطاری کرانے والوں کو ’پرمٹ‘ لینا ہوگا؛ پورٹل متعارف

🔴 (23) پی ٹی آئی پارلیمانی پارٹی کے کچھ ارکان کا بیرسٹر گوہر کیخلاف عمران خان کو خط لکھنے کا فیصلہ

🔴 (24) حکومتی رکن سونیا عاشر بھی فیک نیوز پھیلانے پر پیکا قانون کی زد میں آگئیں

🔴 (25) ہم بائے چوائس پاکستانی ہیں، کشمیر تکمیل پاکستان کا نامکمل ایجنڈا ہے: وزیراعظم آزاد کشمیر

🔴 (26) میاں چنوں؛ درخت کا زہریلا پھل کھانے سے 8 مزدوروں کی حالت غیر

🔴 (27) راولپنڈی؛ غیرت کے نام پر فرسٹ ایئر کی طالبہ کا مبینہ قتل، پولیس نے تحقیقات شروع کردیں

🔴 (28) ماورا حسین نے امیر گیلانی سے نکاح کی تصدیق کر کے تصاویر شیئر کردیں

🔴 (29) لاہور کے قذافی اسٹیڈیم کا افتتاح 7 فروری کو وزیراعظم شہباز شریف کریں گے

🔴 (30) مظفرگڑھ: زیادتی کا جھوٹا مقدمہ درج کروانے پر خاتون کیخلاف اینٹی ریپ ایکٹ کے تحت پہلا مقدمہ درج

🔴 (31) لاہور: پولیس اہلکار سمیت دیگر ملزمان کی خاتون سے اجتماعی زیادتی، ویڈیو بھی بنالی، مقدمہ درج

🔴 (32) کراچی: شہریوں کو ہراساں کرنے اور لوٹ مار کرنے والے تین جعلی پولیس اہلکار گرفتار

🔴 (33) کراچی: ہاکس بے میں حاملہ خاتون کا قتل، اہلخانہ کا انصاف کا مطالبہ

🔴 (34) اسماعیلی کمیونٹی کے روحانی پیشوا پرنس کریم آغا خان انتقال کرگئے

🔴 (35) وزیر خزانہ محمد اورنگزیب آغا خان چہارم کی آخری رسومات میں شرکت کریں گے

🔴 (36) 3 ملکی ون ڈے سیریز میں شرکت کیلئے نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیم پاکستان پہنچ گئی

🔴 (37) عمران خان کو جیل میں رکھنا بہت بڑا چیلنج ہے: وکیل فیصل چودھری

🔴 (38) لاہور: انسانی اسمگلروں نے نوجوانوں سے لاکھوں روپے ہتھیا کر بیرون ملک بیچ دیا، اغوا کاروں کا بہیمانہ تشدد

🔴 (39) بھتہ خوری اور بے امنی، کوئٹہ سے پنجاب اور پختونخوا کیلئے مسافر کوچ سروس معطل

🔴 (40) وکلا کی گالیوں سے پولیس کا امیج متاثر ہوا، حیدرآباد کے ایس ایچ اوز نے احتجاجاً چھٹی کی درخواست دیدی۔
🔴 (41) کراچی: لانڈھی ریلوے ٹریک ٹرین کی ٹکر سے ایک بچے سمیت دو افراد جاں بحق

🔴 (42) مریدکے کے قریب سی آئی اے سب انسپکٹر کی گاڑی پر فائرنگ، 2 افراد جاں بحق

🔴 (43) سیالکوٹ سے انسانی اسمگلر، کراچی سے گداگری کیلئے بیرون ملک جانے والا مسافر دھر لیا گیا

🔴 (44) بلوچستان: سوراب میں ٹریفک حادثہ، 4 افراد جاں بحق، 5 زخمی

🔴 (45) لاہور: بے اولاد خاتون کے بلانے پر جادو ٹونہ کرنیوالا گروہ گھر لوٹ کر فرار

🔴 (46) امریکی فوجی طیارہ غیرقانونی بھارتی تارکین وطن کو لے کر بھارت پہنچ گیا

*(رپورٹ: عثمان حسن زئی، کراچی)*