سکھر (بیورو چیف چائنا نیوز ایجنسی سیدضیاءالرحمٰن )پاکستان مرکزی مسلم لیگ سکھر کی جانب سے آج دوپہر 2 بجے یکجہتی کشمیر کارواں نکالا گیا، جو ایوب گیٹ سے روانہ ہو کر سکھر پریس کلب، گھنٹہ گھر سے ہوتا ہوا لب مہران پر اختتام پذیر ہوا۔

کارواں میں پاکستان مرکزی مسلم لیگ سکھر کے ڈویژنل صدر محمد اشرف، خطیب اللہ، شاہد، شکیل، ملک بشیر سمیت دیگر رہنما اور کارکنان نے شرکت کی۔ اس موقع پر شرکاء نے بھارت کے غاصبانہ قبضے کی مذمت کرتے ہوئے آزادیٔ کشمیر کے حق میں نعرے لگائے اور کشمیری عوام سے اظہار یکجہتی کیا۔
لب مہران پہنچ کر رہنماؤں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ “کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے، اور ہم اسے ہر صورت آزاد کرائیں گے۔ پوری قوم کشمیری عوام کے ساتھ کھڑی ہے اور ان کی آزادی کے لیے ہر ممکن کوشش جاری رکھے گی۔”
پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے رہنماؤں نے عالمی برادری سے بھی مطالبہ کیا کہ وہ مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے مؤثر کردار ادا کرے اور بھارت پر دباؤ ڈال کر کشمیریوں کو ان کا حقِ خودارادیت دلائے۔