خبر شامل کرتے ہیں میلسی سے نیوز رپورٹر محمد عامر حسین قریشی سے پولیس تھانہ میراں پور کی کاروائی 5من وزنی مردہ گائے رکشہ میں لوڈ،اڈا آرے واہن کے قصاب کو موقع پر پکٹر کر
خبر شامل کرتے ہیں میلسی سے نیوز رپورٹر محمد عامر حسین قریشی سے پولیس تھانہ میراں پور کی کاروائی 5من وزنی مردہ گائے رکشہ میں لوڈ،اڈا آرے واہن کے قصاب کو موقع پر پکٹر کر حولات میں بند کر دیا،مردہ گائے کا گوشت پولیس اور ڈاکٹر نے تلف کر دیا اہل علاقہ کا پولیس کو خراج تحسین،بتایا جاتا ہے کہ ٓداآرے واہین کے قصاب نذد محمد کابیٹا اور ان کا دوسرا ساتھی قصاب موضع ککری خورد سے ایک مردہ گائے رکشہ میں لوڈ کر کے اڈا آرے واہن لا رہے تھے کہ پولیس تھانہ میراں پور نے مخبر کی اطلاع پر کاروائی کرتے ہوئے قصاب اور رکشہ ڈرائیور کو رات کی تاریکی میں پکڑ لیا اور ان کو حولات میں بند کر دیا پولیس نے مزید کاروائی کے لئے علاقہ سردار پور جھنڈیر کے وینٹری ڈاکٹر کامران کو بلایا جس نے گائے کا چیک کیا انہوں نے استغاثہ میں گائے مردہ قرار دی جس پر ایس ایچ او تھانہ میراں پور حبدار حسین نے ملزمان قصاب کے خلاف مقدمہ درج کر کے حولات میں بند کر دیا اہل علاقہ نے تھانہ میراں پور کی پولیس کی اس کاروائی کو سراہا۔