بہاولنگر میں یومِ یکجہتی کشمیر جوش و خروش سے منایا جا رہا ہے۔ شہر بھر میں احتجاجی ریلیوں اور سیمینارز کا انعقاد کیا گیا، جہاں کشمیری عوام سے بھرپور یکجہتی کا اظہار کیا گیا۔
بہاولنگر میں یومِ یکجہتی کشمیر جوش و خروش سے منایا جا رہا ہے۔ شہر بھر میں احتجاجی ریلیوں اور سیمینارز کا انعقاد کیا گیا، جہاں کشمیری عوام سے بھرپور یکجہتی کا اظہار کیا گیا۔
ڈسٹرکٹ پبلک اسکول میں یکجہتی کشمیر سیمینار کا انعقاد کیا گیا، جس میں ایڈیشنل کمشنر جنرل ظہور حسین، اسسٹنٹ کمشنر نعمان محمود، ماہرِ تعلیم پروفیسر شفیق احمد اور ڈی ایس پی فیاض سمیت دیگر اہم شخصیات نے شرکت کی۔
طلبا و طالبات نے کشمیری عوام کی جدوجہدِ آزادی کو خراجِ تحسین پیش کرنے کے لیے خصوصی ٹیبلو پیش کیے۔یکجہتی کشمیر کے حوالے سے مرکزی ریلی میونسپل کمپلیکس سے نکالی گئی، جس کی قیادت ایم پی اے سہیل خان اور ایڈیشنل کمشنر ریونیو جام آفتاب نے کی۔ ریلی میں سرکاری افسران، ملازمین، طلبا اور اقلیتی رہنماؤں سمیت شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
شرکا نے بھارت مخالف نعرے بازی کرتے ہوئے کشمیری عوام کے حقِ خودارادیت کی حمایت کی اور عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ کشمیریوں کو ان کا جائز حق دلانے کے لیے کردار ادا کرے۔
سٹی ہائی اسکول سمیت دیگر سرکاری و نجی تعلیمی اداروں میں بھی یکجہتی کشمیر کے حوالے سے خصوصی تقریبات منعقد کی گئیں، جہاں کشمیری عوام پر بھارتی مظالم کی مذمت اور آزادی کی جدوجہد میں ان کی قربانیوں کو سراہا گیا۔
احتجاجی مظاہرین کا کہنا تھا کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے اور کشمیریوں کی آزادی قریب ہے۔