. خبر شامل کرتے ہین میلسی سے نماندہ اےون نیوز ٹی وی کے نیوز رپورٹرمحمد عامر حسین قریشی سے . آج تحریک لبیک پاکستان کی جانب سے ملک بھر میں یکجہتی کشمیر ریلی نکالی گئیں
. خبر شامل کرتے ہین میلسی سے نماندہ اےون نیوز ٹی وی کے نیوز رپورٹرمحمد عامر حسین قریشی سے . آج تحریک لبیک پاکستان کی جانب سے ملک بھر میں یکجہتی کشمیر ریلی نکالی گئیں
اس سلسلے میں تحریک لبیک پاکستان پی پی 235 میلسی کی جانب سے بھی
ایم این اے کے سابق امیدوار حاجی راؤ محمد اقبال, سرپرست اعلیٰ جنوبی پنجاب حاجی مہر محمد فیاض صاحب کی صدارت میں لبیک فلسطین و کشمیر ریلی نکالی گئی جس میں تحریک لبیک پاکستان کےکارکناں علماء کرام, مختلف یونین کے سربراہان, اہم شخصیات, اور میلسی کی عوام کی کثیر تعداد نے شرکت کی ناظم اعلیٰ قاری غلام مصطفٰی صاحب نے کہا تحریک لبیک پاکستان ہی ملک کی وہ واحد جماعت ہے جو کشمیر کو آزاد کرا سکتی ہے کیونکہ اس تحریک نے کبھی اغیار کی غلامی قبول نہیں کی وہ پارٹیز جو اغیار کی آلہ کار ہیں کبھی کشمیر آزاد نہیں کراسکتی
امیر ذوالفقار علی چوہان صاحب نے کہا اگر ہماری عوام نے ساتھ دیا تو تحریک لبیک پاکستان کشمیر کو بہت جلد آزاد کرائے گی
منجانب
تحریک لبیک پاکستان پی پی 235 میلسی