82

باتسلیمات ڈپٹی ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز حکومت پنجاب بہاولنگر (9 جولائی 2024 )ڈپٹی کمشنر ذوالفقار احمد بھون نے تمام پرائس مجسٹریٹس کو ہدایت کی کہ روزانہ کی بنیادپرانسپکشنز کی تعداد بڑھائیں۔ روٹی ونان ،کریانہ آئٹمز،فوڈ اور سبزیوں

باتسلیمات ڈپٹی ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز حکومت پنجاب
بہاولنگر (9 جولائی 2024 )ڈپٹی کمشنر ذوالفقار احمد بھون نے تمام پرائس مجسٹریٹس کو ہدایت کی کہ روزانہ کی بنیادپرانسپکشنز کی تعداد بڑھائیں۔ روٹی ونان ،کریانہ آئٹمز،فوڈ اور سبزیوں کی سرکاری ریٹ پر فراہمی یقینی بنانے پر فوکس کیا جائے اور دوکانوں،ریڑھیوں پرنرخ نامے نمایاں جگہ پر آویزاں ہونی چاہیے ، اس ضمن میں اوورچاجنگ میں ملوث عناصر کو ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا،ان خیالات کا اظہار انہوں نے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی کارکردگی بارے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ڈپٹی کمشنر نے تمام پرائس مجسٹریٹس کی کارکردگی کا جائزہ لیا ۔ڈپٹی کمشنر ذوالفقار احمد بھون نے کہا کہ مہنگائی مافیاکے خلاف کاروائیاں عمل میں لائی جائیں۔انہوںنے کہا کہ حکومت پنجاب کی خصوصی ہدایات کی روشنی میںضلعی انتظامیہ پرائس کنٹرول میکنزم پرکمربستہ ہے اور مہنگائی مافیا کا صفایا ہی مشن ہے جس کے لئے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس فیلڈ میں سرگرم عمل رہے۔تمام پرائس مجسٹریٹس اشیاءضروریہ کی قیمتوں کا جائزہ لینے کے حوالہ سے بازاروں اور مارکیٹوں کا دورہ کر مختلف مقامات پرروٹی و نان کی سرکاری ریٹ پر دسیتابی سمیت چینی،چکن،پھل وسبزیوں اور روزمرہ استعمال کی اشیاءکی قیمتوں کا جائزہ لیں۔اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل ظہور حسین اسسٹنٹ کمشنر بہاولنگر سمیت پرائس مجسٹریٹس نے شرکت کی ،جبکہ تحصیل کے اسسٹنٹ کمشنرز نے ویڈیو لنک کے ذریعے شرکی کی۔
۔۔۔٭٭٭۔۔۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں