(9 جولائی 2024)ضلعی انتظامیہ بہاولنگر محرم الحرام پر بہترین انتظامات کیلئے متحرک ہے۔ انتظامات اور تیاریوں کا جائزہ لینے کیلئے ڈپٹی کمشنر ذوالفقار احمد بھون کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ ایمرجنسی بورڈ کا اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں اے ڈی سی جی ظہور حسین ، اسسٹنٹ کمشنر بہاولنگر ، ایمرجنسی آفیسر ریسلکیو 1122 فراز منیر ، لوکل گورنمنٹس، انفارمیشن محکمہ صحت ، سول ڈیفینس، ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی ، فیسکو ، پی ٹی سی ایل ، سوئی ناردرن ،سمیت دیگر متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی ۔ ڈپٹی کمشنر ذوالفقار احمد بھون نے کہا کہ لوکل گورنمٹس ماتمی جلوسوں کے روٹس پر سڑکوں اور لائٹس کی مرمت کا کام فوری شروع کریں فیسکو اور پی ٹی سی ایل روٹس سے لٹکتے تار فوری ہٹائیں روٹس سے تجاوزات کا خاتمہ بھی کیا جائے۔ ہسپتالوں میں ڈاکٹرز کی دستیابی یقینی بنانے کی بھی ہدایت کی۔ انہوں نے کہا کہ اسسٹنٹ کمشنرز اپنی تحصیلوں کے ڈی ایس پیز کیساتھ روٹس کا وزٹ کریں۔ محرم الحرام پر لائسنداران اور منتظمین مجالس کو ضابطہ اخلاق پر عمل کرانے کا بھی پابند بنایا جائے –
مقبول خبریں
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="287" title="subscribe"]اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں
مزید پڑھیں
مقبول خبریں
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="287" title="subscribe"]