November 16, 2026

*اوسی*خبر شامل کرتے ہیں میلسی سے نمائندہ اے ون نیوز ٹی وی کے نیوز رپورٹر محمد عامر حسین قریشی سے *المصوم ویلفئیرفاؤنڈیشن رجسٹرڈ میلسی کی جانب سے کشمیری بھائیوں سے اظہار یکجہتی کے لیے ریلی قائداعظم روڈ سے نکالی گئ *

IMG-20250205-WA0202

*خبر شامل کرتے ہیں میلسی سے نمائندہ اے ون نیوز ٹی وی کے نیوز رپورٹر محمد عامر حسین قریشی سے
*المصوم ویلفئیرفاؤنڈیشن رجسٹرڈ میلسی کی جانب سے کشمیری بھائیوں سے اظہار یکجہتی کے لیے ریلی قائداعظم روڈ سے نکالی گئ *

*ریلی سے خطاب کرتے ہوئے المعصوم ویلفئیر فاؤنڈیشن کے چیئرمین خان آصف امان اللہ خان نے کہا کہ اقوام متحدہ کی قرارداد پر عملدرآمد میں بھارت کا منفی رویہ اور ہٹ دھرمی رکاوٹ ہے۔ اقوام متحدہ کشمیر میں استصواب رائے کے حوالے سے اپنی ذمہ داریاں پوری کرنے میں ناکام رہا۔ سات دہائیاں گذرنے کے باوجود  اقوام متحدہ کی جانب سے 1948 اور 1949 کی قراردادوں پر عملدرآمد کیلئے کوئی ٹھوس اقدامات نہیں کئے گئے۔ بھارت کے کشمیر پر غاصبانہ تسلط کا عالمی برادری نوٹس لے۔ہمارے حکمرانوں نے کشمیریوں کے خون اور ناموس کیلے ہر فورم پر آواز اٹھائ اور اٹھاتا رہےگا۔
5 فروری ظلم کے خلاف جدوجہد، حق کی حمایت اور آزادی کی تحریک کا دن ہے۔
انصاف کے نام پر بنی اقوام متحدہ کشمیر کے لیے کب حرکت میں آئے گی؟ کشمیر کے شہیدوں کا خون رائیگاں نہیں جائے گا، بھارت کے مظالم تاریخ کا سیاہ ترین باب ہے۔ عالمی طاقتیں بھارتی ظلم پر کب بولیں گی؟