November 16, 2026

خبر شامل کرتے ہیں میلسی سے نمائندہ اے ون نیوز ٹی وی کے نیوز رپورٹر محمد عامر حسین قریشی سے . معروف صحافی سٹی پریس کلب رجسٹرڈ کے الیکشن کمیٹی کے چئیرمین عامرقریشی نے کہا ہے کہ ارض کشمیر پر

IMG-20250205-WA0200

خبر شامل کرتے ہیں میلسی سے نمائندہ اے ون نیوز ٹی وی کے نیوز رپورٹر محمد عامر حسین قریشی سے . معروف صحافی سٹی پریس کلب رجسٹرڈ کے الیکشن کمیٹی کے چئیرمین عامرقریشی نے کہا ہے کہ ارض کشمیر پر مجاہدین حریت کا خون عرصہء دراز سے بہہ رہا ہے قبرستان شہداء سے بھرے جارہے ہیں جیلوں میں کشمیریوں کے ساتھ تشدد بدسلو کی عام ہے مگر انسانی حقوق کی عالمی تنظیمیں ہوں یا پاکستان کی عوام ہرسال پانچ فروری کو ان کے لیے آواز اٹھاتی اور عالمی ضمیر کی بیداری کی کوشش کرتی ہیں اس سال بھی ملک بھر میں پاکستان کے شہری یہ دن عزم واستحکام سے منائیں گے مگر یو این او ہو یا اپنے تئیں بڑے ممالک اس دنیا کے سب سے بڑے سانحے کے خاتمے کے لیے آواز بلند کرنے سے سیاسی اجتناب کرکے انسانیت کو مذاق بناتے ہیں جس کا رویہ انڈیا کے حکمرانوں جیسا ہوتا جارہا ہے یہاں یوم یکجہتیء کشمیر کے حوالے سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ بھارتی تشدد کی حیوانیت کے خاتمے کے لیے او آئی سی اپنی آواز کو عملی رنگ دے پاکستان سفارتی میدان میں کشمیریوں کے ساتھ کھڑا ہے اس لیے اقوام متحدہ اپنی قراردادوں کے مطابق رائے شماری کا فوری انتظام کرے دنیا جنگ نہیں امن چاہتی ہے دونوں ممالک ایٹمی طاقتیں ہیں اس لیے اگر مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ سلامتی کو نسل کی قرار داد کے مطابق حل کراتی ہے تو خطے میں امن کی نعمت عام ہو گی.