*نماز میں جائز امور* بدھ 05 فروری 2025 انجینیئر نذیر ملک سرگودھا
*نماز میں جائز امور*
بدھ 05 فروری 2025
انجینیئر نذیر ملک سرگودھا
مسئلہ نمبر 438
*نماز میں خدا کے خوف سے رونا درست ہے۔*
حضرت عبد اللہ بن شخیر رضی اللہ تعالی عنہ فرماتے ہیں میں نے نبی اکرم ﷺ کو نماز پڑھتے دیکھا، نماز میں ہونے کی وجہ سے آپ ﷺ کے سینے سے بانڈی کے جوش کی طرح کی آواز آ رہی تھی ۔ اسے احمد ، ابوداؤد اور نسائی نے روایت کیا ہے۔ (صحیح)
مسئلہ 439
*نماز میں بیماری یا بڑھاپے وغیرہ کی وجہ سے عصا پر ٹیک لگانا یا کرسی وغیرہ استعمال کرنا جائز ہے۔*
حضرت ام قیس بنت محصن رضی اللہ تعالٰی عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ کی عمر مبارک جب زیادہ ہوگئی اور موٹاپا بڑھ گیا تو آپ ﷺ نماز کی جگہ پر عصا ر کھتے اور دوران نماز اس سے ٹیک لگا لیتے ۔ اسے ابو داؤود نے روایت کیا ہے۔
مسئلہ 440
*بڑھاپے یا بیماری کی وجہ سے نفل نماز کا کچھ حصہ کھڑے ہو کر اور کچھ حصہ بیٹھ کر پڑھنا جائز ہے۔*
مسئلہ نمبر 441
*تکلیف دہ اور مضر چیز کو نماز کی حالت میں مارنا جائز ہے*
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالٰی عنہ کہتے ہیں رسول اللہ ﷺ نے فرمایا نماز میں سانپ اور بچھو کو مار دو ۔ اسے احمد اور ابوداؤد نے روایت کیا ہے۔
مسئلہ 442
*کسی عذر کے باعث سجدے کی جگہ سے مٹی یا کنکر وغیرہ ہٹانے ہوں تو ایک مرتبہ دوران نماز ایسا کیا جا سکتا* ہے۔
حضرت معیقیب رضی اللہ تعالٰی عنہ سے روایت ہے کہ نبی اکرم ﷺ نے سجدہ کی جگہ سے مٹی برابر کرنے والے کے بارہ میں ارشاد فرمایا اگر ایسا کرنا ضروری ہو تو ایک بار کرلے ۔ اسے بخاری اور مسلم نے روایت کیا ہے۔
مسئلہ نمبر 443
*امام کو اس کی غلطی سے آگاہ کرنے کے لئے مردوں کو سبحان اللہ اور عورتوں کو تالی بجانے کی اجازت ہے۔*
وضاحت:
عورت کی تالی کا طریقہ یہ ہے کہ سیدھے ھاتھ کی انگلیاں الٹے ہاتھ کی پشت پر مارنی ہے
مسئلہ نمبر 444
*نمازی بوقت ضرورت ، غیر نمازی کو متوجہ کرنا چاہے مثلاً بچے کو آگ کے قریب جانے سے روکنے کے لئے کسی کو متوجہ کرنا ہو تو مرد کو سبحان اللہ اور عورت کو تالی بجا کر متوجہ کرنے کی اجازت ہے۔*
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالٰی عنہ کہتے ہیں رسول الله ﷺ نے فرمایا ” ( نماز میں کوئی ضرورت پیش آنے
پر مردوں کے لئے سُبْحَانَ اللہ کہنا اور عورتوں کے لئے تالی بجانا ہے۔ اسے بخاری اور مسلم نےروایت کیا ہے۔
مسئلہ نمبر 445
*نماز میں بچے کو اٹھانے سے نماز باطل نہیں ہوتی ۔*
حضرت ابو قتادہ رضی اللہ تعالٰی عنہ فرماتے ہیں میں نے نبی اکرم ﷺ کو اس حالت میں نماز پڑھاتے دیکھا ہے کہ ابو العاص کی بیٹی امامہ ہیں (حضور اکرم ﷺ کی نواسی ) آپ ﷺ کے کندھوں پر تھی اور آپ ﷺ رکوع فرماتے تو امامہ رضی اللہ تعالٰی عنہا کو اتار دیتے اور جب سجدے سے فارغ ہوتے تو پھر اسے اٹھا لیتے ۔ اسے بخاری اور مسلم نے روایت کیا ہے۔
مسئلہ نمبر 446
*دوران نماز کوئی سوچ آنے پر نماز باطل نہیں ہوتی*
حضرت عقبہ بن حارث رضی اللہ تعالٰی عنہ فرماتے ہیں میں نے رسول اللہ ﷺ کے ساتھ عصر کی نماز پڑھی ۔ نماز کے بعد حضور اکرم ﷺ فورا اٹھ کھڑے ہوئے اور ازواج مطہرات کے پاس چلے گئے پھر واپس تشریف لائے صحابہ کرام رضی اللہ تعالی عنہم کے چہروں پر تعجب کے آثار دیکھئے تو آپ ﷺ نے فرمایا ” مجھے نماز کے دوران یاد آیا کہ ہمارے گھر میں سونا ہے اور مجھے ایک دن یا ایک رات کے لئے بھی اپنے گھر میں سونا رکھنا پسند نہیں، لہذا میں نے اسے تقسیم کرنے کا حکم دیا ہے ۔ اسے بخاری نے روایت کیا ہے۔
*الدعاء*
یا میرے رب مجھے دین کا وسیع علم عطا فرماء اور اس علم پر عمل کرنے کی توفیق عطا فرماء ۔
آمین یا رب العالمین
Please visit us at www.nazirmalik.com Cell 0092300860 4333