*حافظ اباد روڈ سٹی پنڈی بھٹیاں سے ہونے والے اغوا کا ڈراپ سین*
*حافظ اباد روڈ سٹی پنڈی بھٹیاں سے ہونے والے اغوا کا ڈراپ سین*
_ایس ایچ او سٹی پنڈی بھٹیاں ہے دو گھنٹے بعد ہی مغوی اور گاڑی کو برامد کر لیا_
ذرائع کے مطابق حافظ اباد پنڈی بھٹیاں سے سروس سٹیشن پر گاڑی دھلاتے ہوئے سنی شہزاد نامی شخص کو علی قادر اور اسکے تین ساتھیوں نےزدو کوب مار پیٹ کرنے کے بعد اغوا کر لیا اور گاڑی بھی ساتھ لے گئے۔ مختلف مقامات پر مغوی اور گاڑی کو لیکر گھماتے رہے۔ٹریکنگ سسٹم کی مدد سے ایس ایچ او سٹی پنڈی بھٹیاں بدر اعوان نے اپنی ٹیم کے ساتھ مختلف مقامات پر ریڈ کیے۔کوٹ بیلا کے مقام پر ریڈ کرتے ہوئے انتہائی جاں فشانی سے مغوی کو برأمد کر لیا اور چرائی جانے والی کار کو بھی برآمد کر لیا ۔ ملزمان اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہو گئے جبکہ ملزمان کے خلاف نامزد ایف ائی آر تھانہ سٹی میں درج کر لی گئی ہے۔ملزمان کی تلاش کی جا رہی ہے۔