November 16, 2026

سکھر سے خبر دے رھے ھیں ھمارے بیورو چیف سید نصیر حسین زیدی سکر کے باغ حیات علی شاہ کے علاقے میں سیپکو کے باقیداروں کے خلاف کارروائی کی گئی ہے،

20250204_164446

سکھر سے خبر دے رھے ھیں ھمارے بیورو چیف سید نصیر حسین زیدی
سکر کے باغ حیات علی شاہ کے علاقے میں سیپکو کے باقیداروں کے خلاف کارروائی کی گئی ہے، جس کے دوران پانچ افراد گرفتار کر لئے گئے اور غیر قانونی کنکشن کاٹ دیے گئے۔ خبر کے مطابق، سیپکو سب ڈویژن ٹو نے رینجرز اور ای سیکشن تھانے کی پولیس سے باغ حیات علی شاہ کے علاقے میں باقیداروں کے خلاف کارروائی کی۔ اس کارروائی کی قیادت ایس ای سیپکو مظفر حسین کھاڑو، ایکس این کاشف حسین قریشی، ایس ڈی او مشتاق احمد قریشی اور نظر محمد میمن نے کی۔ سیپکو کے عملے نے بجلی کے غیر قانونی کنکشن کاٹ کر محمد ارشد، محمد قاسم سونارو، محمد وقاص، اور سلمان کمبوہ کو پولیس کے حوالے کیا اور ای سیکشن تھانے میں ان کو قید کیا گیا۔

ایس ای مظفر حسین کھاڑو نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ باغ حیات علی شاہ کے رہائشی مختلف صارفین پر بجلی کے بلوں کی مد میں 30 لاکھ روپے کی بقایاجات ہیں۔ صارفین کو کئی بار یاد دہانی کرائی گئی تھی لیکن باقیداروں نے مسلسل نظرانداز کیا۔ اس کے بعد سیپکو حکام کی ہدایت پر رینجرز اور پولیس کی مدد سے بقایاجات کی وصولی کے لیے کارروائی کی گئی ہے۔ اب تک سکر کے مختلف سب ڈویژنوں سے بجلی بلوں کی مد میں 4 کروڑ روپے کی بقایاجات وصول کی جا چکی ہیں۔