سکھر سے خبر دے رھے ھیں ھمارے نماندے۔سید نصیر حسین زیدی با نی ملک محمد ر ضوان ا لحق ہمارے لیڈر ہیں۔ شادی ہال کے پلاٹ کا قبضہ ملنے پربانی ملک
سکھر سے خبر دے رھے ھیں ھمارے نماندے۔سید نصیر حسین زیدی
با نی ملک محمد ر ضوان ا لحق ہمارے لیڈر ہیں۔ شادی ہال کے پلاٹ کا قبضہ ملنے پربانی ملک محمد رضوان الحق کی کاوشوں کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں۔ ملک ایکشن کمیٹی سکھر
ملک برادری کیلئے شادی ہال کے پلاٹ کا قبضہ لینا اور شادی ہال بنانا میرادیرینہ خوا ب ہے ملک محمد رضوان الحق
ملک ایکشن کمیٹی سکھر کا ایک ہنگامی اجلاس منعقد ہوا جس کی صدارت سرپرست اعلیٰ ملک ایکشن کمیٹی وبانی ملک فلاحی جماعت اور ملک برادری جماعت ملک محمد رضوان الحق نے کی۔اس اجلاس میں ملک ایکشن کمیٹی کے ذمہ داران نے شادی ہال کے پلاٹ کا قبضہ ملنے پر ملک محمد رضوان الحق کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا کہ جن کی کاوشوں سے ملک برادری کو شادی ہال کے پلاٹ کا قبضہ مل رہا ہے۔ اس پربانی ملک محمد رضوان الحق نے کہا کہ ملک برادری کے لئے شادی ہال بنانا میرا ایک دیرینہ خواب ہے جس کی تعبیرمجھے مل رہی ہے۔ میں ملک ایکشن کمیٹی کے تمام ممبران جس میں حاجی ملک محمد یامین، ملک محمد انور، ملک عبدالحمید تارا، ملک ارشد، زبیر ملک، عمر ملک، نور محمد ملک، محمد جمیل لکھپتی،محمد طاہر ملک اورمحمد اشفاق ملک و دیگر شامل ہیں۔ اور اس کے علاوہ سب سے زیادہ تعاون ملک ہاؤسنگ اینڈ کمرشل سٹی سکھر کے پلاٹ ہولڈر ز کی ہے جنہوں نے اس سوسائٹی میں پلاٹس بک کرائے اور ان ہی کی بدولت سوسائٹی کامیابی سے ہمکنارہوئی اور ہم نے ملک برادری کے شادی ہال کے پلاٹ کو یقینی بنایا اورہم نے اسے خریدا۔ اب انشاء اللہ اگلا مرحلہ شادی ہال کے باقاعدہ پلاٹ کا قبضہ لینا ہے اسی لئے ایک تقریب مورخہ 21 فروری بروز جمعتہ المبارک کو منعقد کی جارہی ہے جس کے مہمانِ خصوصی مئیر سکھر بیرسٹر ارسلان سلام شیخ ہوں گے۔ سب سے پہلے ”مسجدِ نذیر“ملک ہاؤسنگ اینڈ کمرشل سٹی کا سنگِ بنیاد رکھا جائے گا۔ اس کے بعد شادی ہال کے پلاٹ کا قبضہ لیا جائے گا اور الحرمین بلڈرز سے شادی ہال کے پلاٹ کی فائل ملک برادری جماعت کے نو منتخب عہدیداران کے حوالے کی جائے گی۔ اس سے پہلے نو منتخب عہدیداران کی حلف برداری کی تقریب ہوگی جن کے ذمے شادی ہال کے پلاٹ کا قبضہ لینا ہوگا۔ واضح رہے کہ یہ عبوری باڈی عرصہ 9 ماہ کے لئے بنائی جارہی ہے جس کا کام سکھر کی ملک برادری کی مردم شماری اور اس کے بعدملک برادری جماعت کے منشور کے عین مطابق آزادانہ اور صاف و شفاف الیکشن کا انعقاد کرانا ہے۔ اس حوالے سے بانی ملک محمد رضوان الحق مزید تفصیلات پروگرام میں بتائیں گے۔ انہوں نے ملک برادری سے گذارش کی ہے کہ وہ اس پروگرام میں زیادہ سے زیادہ تعدادمیں شرکت کریں اور ملک برادری جماعت (رجسٹرڈ) میں ممبرشپ حاصل کریں۔