November 16, 2026

ہارون آباد(نمائندہ خصوصی سٹی رپورٹر)ہارون آباد کے رہنما راجہ اصف محمود جنجوعہ سابق وائس چیئرمین بلدیہ ملک محمد ریاض خلجی بارایسوسی ایشن کے صدر ریاض باجوہ اور

20250203_201414

ہارون آباد(نمائندہ خصوصی سٹی رپورٹر)ہارون آباد کے رہنما راجہ اصف محمود جنجوعہ سابق وائس چیئرمین بلدیہ ملک محمد ریاض خلجی بارایسوسی ایشن کے صدر ریاض باجوہ اور جنرل سیکریٹری حافظ عبدالرحیم نے عہدیداران کے ہمراہ ہارون کلب کے میٹنگ ہال میں منعقدہ مشترکہ اجلاس میں اس فیصلہ پر اتفاق کیا ہے کہ ہارون آباد کو درپیش مسائل کے حل کیلئے سنجیدہ اور بامقصد جدوجہد متحد ہو کر کی جائے گی اور یہ جدوجہد مکمل طور پر اجتماعی عوام مفادات ،فلاح و بہبود کے مشن اور عوامی مشکلات کے نکات کے تناظر میں ہوگی اور اس میں کسی قسم کے ذاتی یا سیاسی محرکات نہیں ہوں گے اور اس سارے معاملے میں اتفاق رائے سے معاملات طے کیے جائیں گے کیونکہ ہارون آباد کے باسیوں کے دیرینہ مسائل اس امر کا تقاضا کرتے ہیں کہ تمام تر توجہ اجتماعی مفادات کے منصوبوں پر عمل کرنے کی اہمیت اور افادیت پر مرکوز کرنا ہی حقیقی کاوشیں ہوں گی جس ہارون آباد کی ترقی کا راستہ ہموار کیا جا سکتا ہے .اس میٹنگ کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے دونوں جانب سے مخلصانہ کاوشیں بروئے کار لانے کا عزم کیا گیا ہے ۔
قبل ازیں بار ایسوسی ایشن کے منتخب رہنماؤں کا پرتپاک استقبال کیا گیا انہیں مالائیں پہنائیں گیئں اور پر تکلف عشائیہ دیا گیا۔