عمرکوٹ (رپورٹ ڈاکٹرایم لال واگھانی بیوروچیف) کنری مین شاہراہوں کے کناروں پر سرخ مرچ کے ڈھیر، حادثات معمول بن گئے،مرچ کی دھانس کی وجہ سے لوگ مختلف امراض میں مبتلا،انتظامیہ کی چشم پوشی،شہری وسماجی حلقوں کی جانب سے کاروائی کامطالبہ۔

تفصیلات کے مطابق تعلقہ کنری میں ان دنوں سرخ مرچ کا سیزن عروج پر ہے اوربیوپاریوں کی جانب سے مرچ منڈی کے دستیاب ہونے کے باوجود اندورن شہر گنجان آباد علاقوں اور کنری،میرپورخاص مین شاہراہ سمیت دیگر مختلف شاہراہوں کے کناروں پر سرخ مرچ کے پہاڑ نماڈھیرلگائے جارہے ہیں اورمرچ کے ڈھیروں سے مرچ کے ذرات ہواکے ذریعے اُڑکرآنے جانے والے راہ گیروں، موٹر سائیکل سواروں،رکشہ سمیت دیگر مختلف ٹرانسپورٹ کے ڈرائیوروں اورسواروں کی آنکھوں میں چلے جاتے ہیں اور وہ اچانک دیکھنے سے محروم ہوجاتے ہیں صورتحال کے باعث حادثات معمول بنے ہوئے ہیں اورکئی لوگ خطرناک حادثات کا شکار ہوچکے ہیں جبکہ گنجان آبادعلاقوں اورسڑکوں کے کناروں پر سرخ مرچ کے ڈھیرلگانے اور مرچ کی دھانس کے باعث مردوخواتین بچوں اوربڑی عمرکے افراد کی بڑی تعداد کھانسی،نزلہ،زکام،الرجی اوردمہ سمیت مختلف مہلک امراض میں مبتلا ہورہے ہیں جو مختلف نجی وسرکاری اسپتالوں کے چکر لگانے پر مجبورہیں اوروہ سخت پریشانی میں مبتلا ہیں،آنکھوں دیکھی گھمبیرصورتحال کے باوجود بھی اسسٹنٹ کمشنرکنری سمیت دیگر انتظامیہ چشم پوشی اختیار کئے ہوئے ہیں،شہری وسماجی حلقوں نے بالا حکام سے نوٹس لینے کامطالبہ کیا ہے۔