November 16, 2026

سکھر ۔ بیورو چیف ۔سید نصیر حسین زیدی دعا ان لاہین نیوز *انسداد پولیو مہم* *انسداد پولیو مہم کا آغاز، ڈپٹی کمشنر سکھر محمد بخش راجا داریجو، ایس ایس پی سکھر اظہر خان مغل کا شہر کے مختلف پولیو مہم کے مرکز کا دورہ، سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔*

20250203_173052

سکھر ۔
بیورو چیف ۔سید نصیر حسین زیدی
دعا ان لاہین نیوز
*انسداد پولیو مہم*

*انسداد پولیو مہم کا آغاز، ڈپٹی کمشنر سکھر محمد بخش راجا داریجو، ایس ایس پی سکھر اظہر خان مغل کا شہر کے مختلف پولیو مہم کے مرکز کا دورہ، سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔*

ڈپٹی کمشنر سکھر محمد بخش راجا داریجو اور ایس ایس پی سکھر اظہر خان مغل نے بچوں کو پولیو ویکسین کے قطرے بھی پلائے۔

ایس ایس پی سکھر نے پولیو مہم کے دوران تعینات پولیس افسران و ملازمان کو پولیو ٹیم کی فول پروف سیکیورٹی کے حوالے سے بریفنگ دی

تمام ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز کو پولیو ٹیموں کے ساتھ پولیس نفری کی تعیناتی، درپیش مسائل پر فوری ریسپانس، علاقے میں پیٹرولنگ، پکٹنگ اور سول ایڈمنسٹریشن کے ساتھ روابط کے جملہ اقدامات احسن طریقے سے سر انجام دینے کی ہدایات کی

تمام فیلڈ افسران پولیو مہم پر مکمل توجہ دیں اور جاری کردہ سکیورٹی پلان کے مطابق نفری کی ڈپلائمنٹ کو یقینی بنائیں اور پولیو ورکرز کو مکمل تحفظ فراہم کریں تاکہ سیکیورٹی کو ہر صورت یقینی بنایا جا سکے۔

تمام فیلڈ افسران دوران پولیو مہم قائم کیے گئے کنٹرول روم کے ساتھ لمحہ بہ لمحہ رابطے میں رہیں گے اور کسی بھی قسم کی ممکنہ ناخوشگوار صورتحال کے پیش نظر اطلاع فوری طور پر کنٹرول پر نوٹ کرائیں گے۔ ایس ایس پی سکھر

ایس ایس پی سکھر اظہر خان مغل نے تمام افسران کو واضع کیا کہ پولیو مہم کے دوران کسی بھی قسم کی لاپرواہی یا غفلت نا قابل قبول ہو گی۔

انسداد پولیو مہم ایک اہم قومی فریضہ ہے جس میں پولیس فورس کا کردار انتہائی اہمیت کا حامل ہے

*ترجمان سکھر پولیس*