عمرکوٹ (رپورٹ ڈاکٹر ایم لال واگھانی بیوروچیف) نجی زرعی تحقیقاتی ادارے کی جانب سے زراعت کی ترقی اور ہائبرڈ مرچ کی فصل اور مختلف سبزیوں سے زیادہ پیداوارکے حصول کیلئے تربیتی و آگاہی سیمینار منعقدکیا
عمرکوٹ (رپورٹ ڈاکٹر ایم لال واگھانی بیوروچیف) نجی زرعی تحقیقاتی ادارے کی جانب سے زراعت کی ترقی اور ہائبرڈ مرچ کی فصل اور مختلف سبزیوں سے زیادہ پیداوارکے حصول کیلئے تربیتی و آگاہی سیمینار منعقدکیا گیا،ماہرین اورترقی پسند آبادگاروں کی شرکت۔
تفصیلات کے مطابق نجی زرعی تحقیقاتی ادارے مشہورومعروف کمپنی ملن ایگرو سیڈپاکستان کی جانب سے،زراعت ایک نئی اُمنگ کے ساتھ ،کے عنوان سے زراعت کی ترقی اور مرچ کی فصل سمیت مختلف ہائبرڈ سبزیوں سے زیادہ پیداوارکے حصول کے حوالے سے مقامی حال میں ایک شاندارو پروقار تربیتی و آگاہی سیمینامنعقد کیا گیا جس میں کمپنی کے ڈائریکٹرخالد رشیدآرائیں،وقاص آرائیں،آرایس ایم ساجد جٹ،زونل مینجرعمران بلوچ،ایریامینجرعطاء اللہ چانڈیو،امر ہنس کے علاوہ علاقے کے ترقی پسند آبادگاروں شاہ بیگ چانڈیو، حاجی محمد شریف گرگیج، ملک محمد چانڈیو، حاجی وارث داندل، طاہر نظامانی و دیگر نے کثیر تعداد میں شرکت کی،سیمینارسے خطاب کرتے ہوئے کمپنی کے ڈائریکٹر خالد رشیدآرائیں ودیگرمقررین راؤ شہزاد، احمد خان نیازی کاکہناتھاکہ انکی کمپنی گزشتہ کئی سالوں سے ملکی سطح پر زرعی انقلاب لانے کیلئے کوشاں ہے انہوں نے کہا کہ انکی کمپنی ملن ایگرو سیڈ پاکستان ملکی و غیرملکی نامور زرعی ریسرچ کمپنیوں کے اشتراک سے جدید طریقہ تحقیق شدہ امراض سے پاک ہا ئبرڈ بیج کسان بھائیوں کو فراہم کررہی ہے اورمختلف زرعی شعبوں میں خدمات انجام دے رہی ہے انہوں نے کہاکہ ہم کوموسمی اورماحولیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کیلئے اقدامات کرناہونگے انکی کمپنی کے تحقیق شدہ مختلف اقسام کے ہائبرڈ مرچ کے بیج اسکائے اسٹارتھری، اسکائے اسٹارفور، روزی ایف ون، رچ اسٹارایف ون، کی بے حد کامیابی ومقبولیت کے بعد 60 نئی ورائٹی پر بھی مزید تحقیقات کر رہی ہے انہوں نے کہا کہ انکی کمپنی ہائبرڈمرچ کا دیوی نام سے ایک نیا بیج متعارف کرا یاہے جوکہ دیگر بیجوں کے مقابلے میں کئی گنا زیادہ بہتر ہے اس بیج کی کاشت سے زیادہ پیداوارحاصل ہورہی ہے،جبکہ اس بیج میں موسمی سختیوں کو برداشت کرنے اورمخلف امراض سے لڑنے کیلئے قوت مدافعت بھی اس میں زیادہ ہے، آبادگارفصلوں کووقت مقررپرکھاداورپانی فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ ماہرین کے بتائے گئے طریقہ کار اور ہدایات پر عمل کریں گے تو وہ کم محنت میں مرچ کی فصل اچھی اورزیادہ پیداوار حاصل کر سکیں گے،اورپیداوارمیں اضافے سے آبادگاروں کوزیادہ منافع بھی حاصل ہوسکے گاکوالٹی اورپیداوار اچھی ہوگی توہم اپنی زرعی اجناس ایکسپورٹ کے اپنے لئے اورملک کیلئے زرمبادلہ حاصل کرسکتے ہیں، اور فصلوں کو لگنے والے متعدد موسمی امراض سے بچاؤ سے متعلق آگاہ کیا،انہوں نے آبادگاروں کو زرعی اجناس کی پیداوار میں اضافہ کیلئے مشورے دیتے ہوئے بوائی اور زمینوں کوفصل کیلئے تیارکرنے کے طریقوں پرعملدرآمدکرنے اور نقصانات سے بچنے کیلئے معیاری کمپنیوں کے جدید تحقیق ذریعے تحقیق شدہ بیج استعمال کرنے کی ہدایت دی انہوں نے کہاکہ زراعت ملکی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حصیت رکھتی ہے اور ملک وقوم کی ترقی اور خوشحالی زرعی انقلاب کے بغیر ممکن نہیں ہے،اس موقع پر حال میں مختلف ہائبرڈ سبزیوں کے نمائشی اسٹال بھی لگائے گئے تھے اورشرکاء کوپروجیکٹرکے ذریعے بھی آگاہی فراہم کی گئی تھی، اختتام پر سیمینار میں شرکت کرنیوالے مہمانوں کے اعزاز میں پرتکلف عشائیہ دیاگیا۔