November 16, 2026

سکھر ۔ بیورو چیف سید نصیر حسین زیدی دعا آن لاین نیوز *موٹروے پولیس رحیم یار خان کی بڑی کارروائی 280,000 روپے مالیت کی چوری شدہ بکریوں کی بازیابی اور مجرموں کی گرفتاری* تفصیل کے مطابق ایک شخص نے پٹرولنگ موبائل کو اطلاع

IMG-20250203-WA0236

سکھر ۔
بیورو چیف
سید نصیر حسین زیدی
دعا آن لاین نیوز
*موٹروے پولیس رحیم یار خان کی بڑی کارروائی 280,000 روپے مالیت کی چوری شدہ بکریوں کی بازیابی اور مجرموں کی گرفتاری* تفصیل کے مطابق ایک شخص نے پٹرولنگ موبائل کو اطلاع دی کہ چک واہنی سے اس کی 2 بکریاں چوری ہو گئی ہیں. موٹروے پولیس کے افسران نے فوری طور پر وائرلیس بیس کو اس موضوع سے آگاہ کیا۔ بیس آپریٹر نے اس بارے تمام پٹرولنگ موبائلوں کو معلومات فراہم کیں۔ موٹروے پولیس کے آفیسران نے چوری شدہ بکریوں کی تلاش شروع کر دی اور تلاشی کی سرگرمی کے دوران ہائی وے کے ساتھ گنے کے کھیتوں میں کچھ مشکوک حرکات کے مشاہدے پر افسران نے تدبیر سے اس مخصوص علاقے کو گھیرے میں لے لیا، اور تمام وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے دو چھپے ہوئے افراد کو بکریوں کے ساتھ دھر لیا، جانچ پڑتال پر پتہ چلا کہ ان دونوں افراد نے چک واہنی سے بکریوں کو چرایا تھا ۔ موٹروے پولیس افسران نے دونوں مجرموں کو قانونی کاروائی کے لیے مقامی پولیس کے حوالے کر دیا اور بکریوں کو اصل مالک کے حوالے کیا جس پر مالک نے موٹروے پولیس کی پیشہ ورانہ قابلیت کو سراہتے ہوئے شکریہ ادا کیا.