November 16, 2026

رپوٹ دعا نیوز عبدالعزیز شیخ پہلوان سید ایاز علی شاہ بخاری کی رہائی کے لیے ٹھٹہ میں زبردست احتجاج، ریلی اور شدید نعرے بازی

20250131_175736

رپوٹ دعا نیوز عبدالعزیز شیخ پہلوان سید ایاز علی شاہ بخاری کی رہائی کے لیے ٹھٹہ میں زبردست احتجاج، ریلی اور شدید نعرے بازی

ٹھٹہ ( ): پہلوان سید ایاز علی شاہ بخاری کی بلاجواز گرفتاری کے خلاف سخت احتجاج، شاہین یوتھ کونسل پاکستان ضلع ٹھٹہ، قومی عوامی تحریک، وکلاء اور سماجی رہنماؤں کی قیادت میں احتجاجی مظاہرہ اور ریلی، شدید نعرے بازی!
عوامی پریس کلب ٹھٹہ کے سامنے احتجاجی مظاہرہ ہوا، جس کی قیادت شاہین یوتھ کونسل پاکستان ضلع ٹھٹہ کے صدر نثار خالق آرائیں، قومی عوامی تحریک کے مرکزی رہنما یاسر جاکرو، ضلع صدر ممتاز علی شیخ، ایڈووکیٹ مجیب رمضان ایڈووکیٹ اظہر شر، حاجی اکبر مری، وکیو میر بحر، پہلوان سید ایاز علی شاہ بخاری کے بھائی ریاض شاہ بخاری، سید اعجاز علی شاہ بھاڈائی اور جاوید ملاح نے کی۔

احتجاجی مظاہرے کے دوران رہنماؤں نے خطاب کرتے ہوئے کہا
پہلوان سید ایاز علی شاہ بخاری سندھ کا اثاثہ ہے، الیکشن لڑنے کے جرم میں اس پر جھوٹے مقدمات درج کر کے جیل بھیج دیا گیا ہے!

اگر ایاز علی شاہ بخاری کو فوری طور پر رہا نہیں کیا گیا اور اس پر درج جھوٹے مقدمات ختم نہ کیے گئے تو احتجاج کا دائرہ وسیع کر دیا جائے گا!

احتجاجی مظاہرے کے بعد عوامی پریس کلب ٹھٹہ سے ڈپٹی کمشنر آفس ٹھٹہ تک ایک بڑی احتجاجی ریلی نکالی گئی، جس میں مختلف سیاسی، سماجی اور قوم پرست رہنماؤں نے شرکت کی۔ ریلی کے شرکاء نے شدید نعرے بازی کرتے ہوئے پہلوان سید ایاز علی شاہ بخاری کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا۔