خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) علاقہ تھل کے ایک اور نامور سپوت کا اعزاز، ممتاز ماہرتعلیم ملک شیر بہادر جسرا بطورڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر سیکنڈری سکولز خوشاب تعینات ، عوامی، سماجی، تعلیمی، ادبی اور
خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) علاقہ تھل کے ایک اور نامور سپوت کا اعزاز، ممتاز ماہرتعلیم ملک شیر بہادر جسرا بطورڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر سیکنڈری سکولز خوشاب تعینات ، عوامی، سماجی، تعلیمی، ادبی اور صحافتی حلقوں کی طرف سے مبارکباد اور نیک تمناؤں کا اظہار ۔ واضح رہے کہ تحصیل نورپورتھل کے سرمایہ ءافتخار جناب ملک شیر بہادر جسراکا تعلق پیلووینس تھل سے ہے ۔ آپ یہاں کی جسرا برادری کے قابل فخر سپوت ہیں ۔ اللہ تبارک و تعالی ا نے آپ کو اعلی ا انتظامی صلاحیتوں سے نوازا ہے ۔ یاد رہے کہ ممتاز ماہر تعلیم ملک شیر بہادر جسرا کی ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ ڈسٹرکٹ خوشاب کے لیے گرانقدر خدمات ہیں ۔ آپ علاقہ بھر میں نہایت عزت و احترام کی نظر سے دیکھے جاتے ہیں ۔ بطور معلم آپ کے شاگردوں کی بہت ایک بہت بڑی تعداد مختلف شعبہ ہاءے زندگی کے لیے خدمات سرانجام دے رہی ہے ۔