کیپٹن(ر) عاصم ملک کو نیویارک اسٹیٹ اسمبلی کی طرف سے ایوارڈ سے نواز دیا گیا،
کیپٹن(ر) عاصم ملک کو نیویارک اسٹیٹ اسمبلی کی طرف سے ایوارڈ سے نواز دیا گیا،
اسلام آباد(اسپیشل رپورٹ) کیپٹن(ر) عاصم ملک کو نیویارک اسٹیٹ اسمبلی کی طرف سے ایوارڈ سے نواز دیا گیا، اوورسیز پاکستانیوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی، کیپٹن(ر) عاصم ملک کو یہ ایوارڈ ان کے وسیع تر عوامی خدمات کے صلے میں دیا گیا، تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات کے شہر دبئی میں مقیم اوورسیز پاکستانیوں کے ترجمان اور معروف عوامی و سیاسی شخصیت کیپٹن(ر) عاصم ملک کو ماضی میں وقتا فوقتا عوامی اعزازات سے نوازا جاتا رہا ہے، اس سلسلے میں گذشتہ روز امریکہ کے شہر نیویارک اسٹیٹ اسمبلی نے کیپٹن(ر) عاصم ملک کو وسیع تر عوامی خدمات اور اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل کے حل کے لیے کوششیں اور کاوشوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہوئے ایوارڈ سے نوازا ہے، نیویارک اسٹیٹ اسمبلی نے کیپٹن(ر) عاصم ملک کو متحدہ عرب امارات میں اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل کو مختلف پلیٹ فورمز پر اجاگر کرنے اور ان مسائل میں کمی لانے اور ان کے حل کے لیے بہترین کوشش کرنے پر انہیں یہ ایوارڈ دیا ہے، کیپٹن(ر) عاصم ملک کو نیویارک اسٹیٹ اسمبلی کی طرف سے دیے جانے والے ایوارڈ کے حوالے سے متحدہ عرب امارات اور دیگر ممالک میں مقیم اوورسیز پاکستانیوں نے خوشی کا اظہار کیا اور یہ امید ظاہر کی کہ کیپٹن(ر) عاصم ملک پہلے سے بڑھ کر پاکستانیوں کے لیے کام کرتے رہیں گے، واضح رہے کہ کیپٹن(ر) عاصم ملک کو نیویارک اسٹیٹ اسمبلی کی طرف سے دیے جانے والے ایوارڈ سے قبل مختلف ادوار میں کئی کونسلز، کلبز اور آرگنائزیشنز کی طرف سے بھی اعزازی ایوارڈز، اسناد، ایگزیکٹو عہدے اور ممبرشپ دی گئیں، وہ اس وقت متعدد کونسلز کے ممبر اور مختلف عہدوں پر کام کررہے ہیں جبکہ متعدد کلبز اور آرگنائزیشنز کے صدر، چئیرمین اور کوارڈینیٹر بھی ہیں