عمرکوٹ ( نامہ نگار ) سندھ کے نامور ادیب ، دانشور ،جج ، سیاستدان ، ماہرتعلیم ، سماجی رہنما اور بے باک نڈر صحافی کامریڈ تاج محمد ابڑو کے فرزند ڈپٹی ڈائریکٹر اینٹی کرپشن پولیس
عمرکوٹ ( نامہ نگار ) سندھ کے نامور ادیب ، دانشور ،جج ، سیاستدان ، ماہرتعلیم ، سماجی رہنما اور بے باک نڈر صحافی کامریڈ تاج محمد ابڑو کے فرزند ڈپٹی ڈائریکٹر اینٹی کرپشن پولیس میر نادر علی ابڑو نے اپنے والد کی ذاتی لائبریری سے انسٹیٹیوٹ آف سندھالاجی سندھ یونیورسٹی جامشورو کو بڑی تعداد میں نایاب کتابوں کا تحفہ پیش کیا ۔ اپنے والد کے سماجی و ادبی کام و مشن کو فروغ دینے کے لیے مسلسل جدوجھد میں مصروفِ عمل میر نادر علی ابڑو نے اپنے والد کی لائبریری سے قیمتی کتابیں انسٹیٹیوٹ آف سندھالاجی کی ریسرچ لائبریری کو بطور تحفہ پیش کی ۔ مذکورہ کتب ملنے سے سندھالاجی میں پہلے سے قائم کامریڈ تاج محمد ابڑو کارنر میں تحقیق کے سلسلے میں آ نے والے اسکالرز کو بڑی مدد ملے گی ۔ اس سلسلے میں میر نادر علی ابڑو نے کہاکہ سندھالاجی میں ریسرچ لائبریری میں تحقیق پر خصوصی دھیان دیا جارہا ہے ۔ اور محقق یہاں آکر مختلف تحقیقی مقالوں کے لیے ریفرنس تلاش کرتے ہیں ۔ اسی وجہ سے انہوں نے اپنے والد کے نایاب اور انمول کتابیں سندھالاجی کو بطور تحفہ پیش کی ہیں ۔ میر نادر علی ابڑو نے مزید کہا کہ سندھالاجی میں قائم کامریڈ تاج محمد ابڑو کارنر میں والد مرحوم کے زیر استعمال رہنے والی مزید اشیاء بھی بطور تحفہ دی جائیں گی ۔ مزید نایاب کتب بھی بطورِ تحفہ دی جائیں گی ۔ جبکہ اس موقع پر سندھ کے نامور ادیب و سماج سدہارک پریس کلب عمرکوٹ کے مینیجمینٹ کمیٹی کے چیئرمین معروف اسپورٹس مین رحیمدانی کرکٹ اکیڈمی کے صدر رسول بخش رحیمدانی نے کہا کہ کامریڈ تاج محمد ابڑو ایک تاریخی شخصیت تھے ان کے کام سندھ اور پاکستان میں آج بھی تاریخ کا حصہ ہے انہوں نے فلاحی کاموں میں بڑا رول ادا کیا تھا اب ان کے فرزند جو ہیں بہترین کام کر رہے ہیں اور یقیناً اور اپنے والد صاحب کے کاموں کو پایا تکمیل تک پہنچانے کے لئے مصروف عمل ہیں انہوں نے کہا کہ میر نادر علی ابڑو نے انسٹیٹیوٹ آف سندھیو لاجی کے ریسرچ لائبریری کے طور پر ملک کی مختلف یونیورسٹیوں تعمیلی اداروں لائبریریوں میں کتب دئے ہیں اور سی ایس ایس کی تیاری کرنے والے نوجوانوں کےلئے بھی کتب دئے ہیں تاکہ وہ کامیابی حاصل کریں اور کمیشن کا امتحان پاس کرکے ملک کےلئے خدمت کریں انہوں نے کہا کہ میر نادر علی ابڑو کہ اس قدم ہو سراہتے ہیں کیونکہ تعلیمی اداروں میں کتب دینا بہت اچھا عمل ہے کیونکہ وہ قیمتی خزانہ ہیں جس سے نوجوان آگے چلکر بہترین رول ادا کرینگے کتب تاریخی خزانے ہیں جس کو دینا قابلِ تعریف قابلِ دید ہیں۔