اوکاڑہ(جاوید راہی سے) رینالہ خورد تھانہ چوچک کی حدود چاہ امیر والا میں نوجوان لڑکی کا قتل۔ غیرت کے نام پر حقیقی بہن کو قتل کرنے والا ملزم پولیس کی گرفت میں۔ ہفتہ قبل بہن کو قتل کرنے کے بعد ملزم فرار ہوگیا تھا۔ چوچک پولیس
اوکاڑہ(جاوید راہی سے) رینالہ خورد تھانہ چوچک کی حدود چاہ امیر والا میں نوجوان لڑکی کا قتل۔ غیرت کے نام پر حقیقی بہن کو قتل کرنے والا ملزم پولیس کی گرفت میں۔ ہفتہ قبل بہن کو قتل کرنے کے بعد ملزم فرار ہوگیا تھا۔ چوچک پولیس کی ایس ایچ او اختر خان کی سربراہی میں کامیاب کارروائی۔پولیس کی تفتیشی ٹیم نے جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے قاتل کو گرفتار کیا۔ ملزم افضال سے آلہ قتل بھی برامد کر لیا گیا۔ ملزم نے ناجائز مراسم اور بد چلنی کے شبہ میں فائرنگ کر کے قتل کیا۔ لڑکی فائرنگ کے نتیجہ میں موقع پر ہی ہلاک ہوگئی تھی۔ ملزم کو مضبوط چالان مرتب کر کے منتقی انجام تک پہنچایا جائے گا۔ کسی کو نا حق قتل کرنے والا قانون کی گرفت میں ہوگا۔ وزیراعلی پنجاب مریم نواز کے ویژن کے تحت خواتین کا تحفظ پولیس کی اولین ترجیح ہے۔