November 16, 2026

عمرکوٹ (رپورٹ/ڈاکٹر ایم لال واگھانی) معروف ومشہور سماجی تنظیم اولڈ بوائز ویلفیئر ایسوسیئشن ڈھورونارو کی جانب سے رورل ہیلتھ سینٹر ڈھورونارو میں ایک روزہ مفت آنکھوں کے مریضوں کے علاج کے لیے کیمپ منعقد کیا گیا ۔

IMG-20250202-WA0157

عمرکوٹ (رپورٹ/ڈاکٹر ایم لال واگھانی) معروف ومشہور سماجی تنظیم اولڈ بوائز ویلفیئر ایسوسیئشن ڈھورونارو کی جانب سے رورل ہیلتھ سینٹر ڈھورونارو میں ایک روزہ مفت آنکھوں کے مریضوں کے علاج کے لیے کیمپ منعقد کیا گیا ۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ ہیلتھ أفیسر عمرکوٹ ڈاکٹر محمد علی نھڑی ، ڈاکٹر محمد عیسیٰ منگریو ، ڈآکٹر محمد علی منگریو ، ڈاکٹر امتیازمہر ، سوشل ویلفیئر آفیسر عمرکوٹ نورمحمدشیخ ، حاجی لکھاڈنو منگریو ودیگر نے کیمپ کا افتتاح کیا ۔ جبکہ سندھ کے معروف ماہر امراض چشم ڈاکٹر ابرار احمد تنیو اورڈاکٹر مکیش کمار مکوانہ ان کی ٹیم کی جانب سے 530مریضوں کا مفت طبی معائنہ اور ادویات فراہم کیں اور205مریضوں کے آپریشن کیے اور مفت لینس فراہم کیے ۔ کیمپ میں ڈاکٹر تارا چندسونی ، ڈاکٹر میر محمد سمیجو ، رضا محمد راجڑ ، رسول بخش سومرو ،
ڈاکٹر محمد علی منگریو ، حاجی خیر محمد منگریو ، فقیر غازی خان سموں ، حاجی مبارک منگریو ، سائینداد سمیجو ، عبد الحلیم پلی ، عدیل اشرف شیخ ، ممتاز راجڑ ، پروفیسر جلال کوری ، عارف قریشی ، عبد الغفار مہر ، گل حسن سموں ، ودیگر موجود تھے ۔ اس موقع پر ڈھورونارو اور گردونواح کے علاقوں سے غریب ونادار مریضوں کی بڑی تعداد میں مریضوں نے مفت آئی کیمپ میں مفت علاج وآپریشن کرایا ۔ اس موقع پر ڈاکٹر محمد عیسیٰ منگریو نے ڈاکٹر ابرار حسین تنیو وان کی ٹیم کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہاکہ انسانیت کی خدمت افضل ترین عبادت ہے ۔ آئندہ بھی خدمت کا یہ سلسلہ جاری رہے گا ۔ پروگرام کے اختتام پر تنظیم کے سرپرست اعلیٰ حاجی عبد المجید منگریو نے ڈاکٹر ابرار حسین تنیو ودیگر مہمانوں کو سندھ کا روایتی تحفہ اجرک پیش کیا