November 17, 2026

“وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کی شاہی قلعہ میں ظہرانہ پر 16ممالک کے ڈیفنس اتاشی سے ملاقات”

20250131_175736

“وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کی شاہی قلعہ میں ظہرانہ پر 16ممالک کے ڈیفنس اتاشی سے ملاقات”

💫: مہمانوں میں امریکہ، روس، جرمنی، جاپان، تھائی لینڈ، انڈونیشیا، لیبیا، ملائیشیا، مالدیپ، میانمار، نائیجیریا، بلغاریہ،روانڈا،تاجکستان اور فلپائن کے ڈیفنس اتاشی شامل

💫: وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے لاہور قلعہ کی تاریخی شاہی عرض گاہ کے احاطے میں تمام مہمانوں کا خود خیرمقدم کیا

💫: وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے ڈیفنس اتاشی اور ان کے اہل خانہ کو خوش آمدید کہا، بچوں سے اظہار شفقت

💫: وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کی دعوت پر ڈیفنس اتاشی اور مہمانوں کو شاہی قلعہ کے تاریخی مقامات کی سیاحت کرائی گئی

💫: سفرا اور ان کے اہلخانہ نے شاہی قلعہ کے رنگیلے رکشوں میں سواری بھی کی

💫: غیر ملکی مہمانوں اور بچوں نے وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف کے ساتھ سیلفیاں بنائی

💫: غیر ملکی سفراء نے شاہی قلعہ کی تاریخی اور دنیا کی سب سے بڑی پکچر وال کا مشاہدہ کیا اور سراہا

💫: مہمانوں کی لاہور کے روایتی دیسی کھانوں سے تواضع کی گئی

💫: لاہور صرف پنجاب کا دل ہی نہیں، بلکہ پاکستان کی ثقافتی اور تاریخی روح ہے۔مریم نواز شریف

💫: لاہور کی تاریخ، ثقافت اور فن تعمیر ہماری عظیم تہذیبی وراثت کا مظہر ہے۔مریم نواز شریف

💫: بادشاہی مسجد، لاہور فورٹ اور شالامار باغ صرف عمارتیں نہیں، بلکہ ایک شاندار ماضی کی عکاس ہیں۔مریم نواز شریف

💫: لاہورکا شہر روایت اور جدت کا حسین امتزاج ہے، جو مسلسل ثقافتی ترقی کی راہ پر گامزن ہے۔مریم نواز شریف

💫: لاہوری کے طعام اور مہمان نوازی دنیا بھر میں اپنی مثال آپ ہیں۔مریم نواز شریف

💫: لاہور دانشوروں، شاعروں اور فنکاروں کا ہمیشہ مرکز رہا ہے، شاعر مشرق کا مسکن اور مدفن ہونے کا اعزاز بھی حاصل ہے۔مریم نواز شریف

💫: بیرون ملک سے آنے والے تمام مہمانوں کو اہل لاہور کی طرف سے خوش آمدید کہتی ہوں۔ مریم نوازشریف

💫: لاہور کا دورہ پاکستان سے وابستگی اور تعلقات کو مزید مضبوط کرے گا۔مریم نواز شریف

💫: مجھے یقین ہے کہ ہمارے مہمان اپنے وطن واپس جاکر پاکستان کے سفیر بنیں گے۔ مریم نوازشریف