October 1, 2026

*تحیۃ الوضو اور تحیۃ المسجد کے مسائل* اتوار 2 فروری 2025 انجینیئر نذیر ملک سرگودھا

20250202_061037

*تحیۃ الوضو اور تحیۃ المسجد کے مسائل*

اتوار 2 فروری 2025
انجینیئر نذیر ملک سرگودھا

مسئلہ نمبر 422
*وضو کرنے کے بعد دو رکعت نماز ادا کرنا مستحب ہے۔*

مسئلہ نمبر 423
*تحية الوضو جنت میں لے جانے والا عمل ہے۔*

حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ تعالی عنہ کہتے ہیں رسول الله ﷺ نے ایک روز نماز فجر کے بعد حضرت بلال رضی اللہ تعالی عنہ سے پوچھا ” اے بلال! اسلام لانے کے بعد تمہارا وہ کونسا نفلی عمل ہے جس پر تمہیں بخشش کی بہت زیادہ امید ہو کیونکہ آج رات میں نے جنت میں اپنے آگے آگے تمہارے چلنے کی آواز سنی ہے؟ حضرت بلال رضی اللہ تعالی عنہ نے عرض کیا ” میں نے اس سے زیادہ امید افزاء عمل تو کوئی نہیں کیا کہ دن رات میں جب بھی وضو کرتا ہوں، تو جتنی اللہ تعالیٰ کو منظور ہو۔

مسئلہ نمبر 424
*نماز جمعہ سے پہلے نوافل کی تعداد مقرر نہیں البتہ دور کعت تحیۃ المسجد ادا کرنے کی تاکید کی گئی ہے خواہ خطبہ ہورہا ہو*

*الدعاء*
یا اللہ تعالی ہمیں تحیۃ الوضو اور تحیۃ المسجد پڑھنے کا عادی بنا دے۔

آمین یا رب العالمین۔

Please visit us at www.nazirmalik.com Cell 0092300860 4333