October 1, 2026

پاکستان ایئر پورٹ اتھارٹی کی جانب سے حج آپریشن 2025ء کی تیاریاں

20250131_175736

پاکستان ایئر پورٹ اتھارٹی کی جانب سے حج آپریشن 2025ء کی تیاریاں

ایئر پورٹ اتھارٹی کی جانب سے حج آپریشن میں خدمات انجام دینے والے ملازمین کے لئے ایس او پی جاری

ایس جی گروپ ایک تا 11 کے ملازمین حج ڈیوٹی پر جانے کے لئے درخواست دینے کے اہل ہوں گے

حج ڈیوٹی کے لئے جانے والے ملازمین کی کم از کم مدت ملازمت 5 سال اور میڈیکلی فٹ ہونا لازم ہو گا

حج آپریشن میں حجاز مقدس ڈیوٹی انجام دینے والے ملازمین کی 4 فروری 2025 کو ہیڈ کوارٹرز میں قرعہ اندازی کی جائے گی

حج ڈیوٹی انجام دینے کے خواہش مند ملازمین اپنے شعبہ جات کے ڈائریکٹرز ایئر پورٹس منیجرز اور اپنی براچز کے توسط سے درخواست دے سکیں گے

پاکستان ایئرپورٹ اتھارٹی کی جانب سے حج ڈیوٹی پر پر جانے والے ملازمین حج ادا نہیں کر سکیں گے

انکوائریز میں ملوث ملازمین حج ڈیوٹی کے لئے درخواست دینے کے اہل نہیں ہوں گے