تحصیل میلسی میں 13حلقوں کے پٹواریوں کےتبادلے کردیےگئے ۔ زیادہ پٹورایوں کو اضافی حلقوں کے چارج دیدئیے گئے۔
تحصیل میلسی میں 13حلقوں کے پٹواریوں کےتبادلے کردیےگئے ۔ زیادہ پٹورایوں کو اضافی حلقوں کے چارج دیدئیے گئے۔
میلسی(محمدمختارسولگی) اسسٹنٹ کمشنرمیلسی مہرخلیل احمدپڈھیارنے مختلف حلقوں میں تیرہ پٹواریوں کےتبادلے کردیے جن میں پٹواری حلقہ چک لنگاہ محمد حسین کو پٹواری حلقہ چکلیار کا اضافی چارج سونپ دیا گیا۔محمد حسین غفار کو حلقہ شتاب گڑھ کا پٹواری تعینات کردیا گیا اور حلقہ 109/ ڈبلیو بی کا اضافی چارج بھی سونپ دیا گیا۔ پٹواری حلقہ لال سگو نعمان ریاض کو حلقہ چک مغل کا اضافی چارج سونپ دیا گیا۔حلقہ حسن شاہ محمد ایاز کو عالم پور کا اضافی چارج سونپ دیا گیا۔ پٹواری حلقہ آرے پور مسرور احمد کو حلقہ موضع بدھو کو اضافی چارج سونپ دیا گیا۔ پٹواری حلقہ در پور محمد عمیر کو حلقہ کھرالہ کا اضافی چارج سونپ دیا گیا۔ پٹواری حلقہ قطب پور محمد ندیم کو حلقہ ویرسی واہن کا اضافی چارج سونپ دیا گیا۔ پٹواری حلقہ مخدوم پور محمد ابو بکر کو حلقہ لالو کا اضافی چارج سونپ دیا گیا ۔پٹواری حلقہ 192/ڈبلیو بی محمد مزمل کو حلقہ 118/ ڈبلیو بی کا اضافی چارج سونپ دیا گیا۔پٹواری حلقہ فتح پور مشتاق احمد کو حلقہ نعمت علی کا اضافی چارج سونپ دیا گیا۔پٹواری حلقہ لالی پور امام الحق کو حلقہ ماڑی مترو اور سید بلوچ کا اضافی چارج سونپ دئیے گئے۔پٹواری حلقہ جلہ جیم شاہ زیب اختر کا قانونگئی برانچ دفتر تبادلہ کردیا گیا۔پٹواری حلقہ موضع پنہ محمد سعود کو حلقہ جلہ کا اضافی چارج سونپ دیا گیا.