سکھر سے رپورٹ کر رھے ھیں ھمارے نمایندے سید نصیر حسین زیدی سکر کے مختلف علاقوں میں میڈیکل اسٹورز پر ڈرگ انسپکٹر کے چھاپے، کارروائی کے دوران دو میڈیکل اسٹورز سیل، لاکھوں روپے مالیت کی ایکسپائر دوائیں برآمد کرنے کا دعویٰ، رپورٹ کے
سکھر سے رپورٹ کر رھے ھیں ھمارے نمایندے سید نصیر حسین زیدی
سکر کے مختلف علاقوں میں میڈیکل اسٹورز پر ڈرگ انسپکٹر کے چھاپے، کارروائی کے دوران دو میڈیکل اسٹورز سیل، لاکھوں روپے مالیت کی ایکسپائر دوائیں برآمد کرنے کا دعویٰ، رپورٹ کے مطابق سکر کے ٹاؤن شپ، بھٹہ روڈ، میانی روڈ اور دیگر مختلف علاقوں میں میڈیکل اسٹورز پر جعلی اور ایکسپائر دوائیں بیچنے کی شکایات پر چھاپے مارے گئے اور کارروائی کی گئی۔ اس دوران ڈرگ انسپکٹر میڈم شفق چاچڑ نے جعلی اور ایکسپائر دوائیں برآمد ہونے پر دو میڈیکل اسٹورز سیل کر دیے۔ رابطہ کرنے پر ڈرگ انسپکٹر نے بتایا کہ حساس اداروں کی مدد سے ٹاؤن شپ اور بھٹہ روڈ کے علاقے سے ایک میڈیکل اسٹور سے اینٹی بائیوٹک، پین کلر، دماغی، شوگر، بچوں کے ملٹی وٹامن ڈراپس، اینٹی سیپٹک اور دیگر ایکسپائر اور جعلی دوائیں برآمد کی گئی ہیں، جن کی مالیت کا اندازہ تقریباً 90 لاکھ روپے تک ہے۔ مزید کارروائی کے لیے دواؤں کے سیمپل چکاسے کے لیے کراچی کی لیبارٹری بھیجے گئے ہیں۔