ڈپٹی کمشنر ذوالفقار احمد بھون کی زیر صدارت مختلف ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ اجلاس ڈی سی آفس کے کمیٹی روم میں منعقد ہوا، اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) ظہور حسین،
ڈپٹی کمشنر ذوالفقار احمد بھون کی زیر صدارت مختلف ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ اجلاس ڈی سی آفس کے کمیٹی روم میں منعقد ہوا، اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) ظہور حسین، ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ ، چیف ایگزیکٹو آفیسر (ایجوکیشن) ، ایس ڈی او (بلڈنگ)، ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر،، ایس ڈی او (ہائی وے) سمیت متعلقہ محکموں کے افسران نےشرکت کی ، ایکسین ہائی ویز، بلڈنگز، پبلک ہیلتھ، جیل ،لوکل جلاس میں سالانہ ترقیاتی پروگرام ،میونسپل سروسز، کمیونٹی ڈویلپمنٹ سکیموں پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا ۔
اجلاس میں ڈپٹی کمشنر ذوالفقار احمد بھون نے ہدایت کی کہ ترقیاتی سکیموں پر کام کی رفتار کو تیز کیا جائے اور منصوبوں میں کوالٹی ورک کو پر صورت میں یقینی بنائیں اور کہا کہ فنڈز کی منتقلی میں غیرضروری تاخیر ناقابل برداشت ہے اور اس میں حائل رکاوٹوں کو دور کرنے کے لیے موثر لائحہ عمل اختیار کیا جائے ۔ ور ہدایت کی کہ تمام ترقیاتی منصوبوں کو جلد از جلد مکمل کیا جائے –