November 16, 2026

*اور ٹرین پٹری سے اتر گئی۔۔۔* *لاہور سے کراچی جانے والی شالیمار ایکسپریس ٹرین کو شاہدرہ ریلوے اسٹیشن کے قریب حادثہ*

20250128_165037

*اور ٹرین پٹری سے اتر گئی۔۔۔*

*لاہور سے کراچی جانے والی شالیمار ایکسپریس ٹرین کو شاہدرہ ریلوے اسٹیشن کے قریب حادثہ*

*ریلوے ٹریک ٹوٹنے کے باعث حادثہ پیش آیا۔۔۔*

*لاہور: شاہدرہ ریلوے اسٹیشن کے قریب لاہور سے کراچی جانے والی شالیمار ایکسپریس کی تین کوچز ڈی ریل ہوگئیں۔*
*ترجمان ریلویز کے مطابق ٹریک پر ٹرینوں کی آمدورفت عارضی طور پر بند ہوگئی، ریلوے افسراں اور عملے نے موقع پر پہنچ کر امدادی کام شروع کر دیا۔*

*ابتدائی اطلاعات کے مطابق کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔*

*سی ای او ریلوے عامر علی بلوچ نے ڈیریلمنٹ کی تحقیقات کا حکم دیتے ہوئے جلد از جلد ٹریک بحال کرنے کا حکم دے دیا۔*