ناظم آباد میں پورانے شکاری اور باگڑ بیلے کی انٹری *سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی SBCA کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر عاصم حسین صدیقی کے زیر انتظام ناظم آباد میں غیر قانونی تعمیرات پر صحافی و سوشل ورکر جوائنٹ سیکریٹری ہاتف علی کی درخواست۔*
ناظم آباد میں پورانے شکاری اور باگڑ بیلے کی انٹری
*سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی SBCA کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر عاصم حسین صدیقی کے زیر انتظام ناظم آباد میں غیر قانونی تعمیرات پر صحافی و سوشل ورکر
جوائنٹ سیکریٹری ہاتف علی
کی درخواست۔*
(ورلڈ پیس اینڈ جسٹس سوسایٹی این جی او )
نے ڈائریکٹر جنرل سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کو ناظم آباد میں جاری غیر قانونی پورشنز کی تعمیرات کے خلاف شکایت داخل کروا دی۔
بتاریخ 20 جنوری 2025 کو ناظم آباد میں جاری سپریم کورٹ کے احکامات کے برخلاف غیر قانونی تعمیرات بلا خوف و خطر جاری ہے
جبکہ بلڈروں کا بنکر خود ساختہ سسٹم کے جانے مانے افسران ، عاصم حسین صدیقی اور سجّاد خان نے بلڈروں کو غیر قانونی تعمیرات کی کُھلی چُھوٹ دیدی اور بھاری رشوت کے عوض کرپٹ افسران کی آنکھیں بند کروا دیں جبکہ پلاٹ نمبر 2A 4/16 ، 2k 2/2 پر بغیر نقشہ پاس کئے بغیر ایک بار پھر ڈیمولیشن کے بعد سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے بلڈنگ انسپکٹر کی سر پرستی میں بلڈنگ کی تعمیرات جاری ہے اور اسی طرح پلاٹ نمبر 2A 2/24 اور 2A 1/22 پر غیر قانونی چوتھی اور پانچویں منزل کی تعمیر بھی دھڑلے سے جاری ہے جبکہ پورشن کی تعمیرات کی نشاندہی بھی کی گئی۔
واضح رہے کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کے مطابق رہائشی پلاٹوں پر پورشن کی تعمیرات غیر قانونی ہے جو کہ حکومت سندھ کے بورڈ آف ریوینیو اور سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے گٹھ جوڑ سے تیزی سے جاری ہیں۔ درخواست میں سندھ بلڈنگ کنٹرول قوانین اور بائی لاز کے سیکشن 6 (2) اور (3) کے تحت فوری اقدامات کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔
واضح رہے کہ حال ہی میں وزیر بلدیات سندھ جناب سعید غنی صاحب اور ڈائریکٹر جنرل سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی عبد الرشید سولنگی نے سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی میں غیر قانونی تعمیرات کے خلاف درخواستوں پر فوری کاروائی کا حکم دیا ہے، مگر اس حکم پر عمل درامد سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے عملے اور حکومت سندھ کے بورڈ اف ریوینو کو کرنا ہے۔ مفاد عامہ کے تحت کراچی کے شہریوں سے اپیل کی جاتی ہے کہ اپنی جمع پونجی غیر قانونی تعمیرات یعنی پورشن کی خریداری پر ضائع نہ کریں کیونکہ پورشن کی تعمیرات سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی سے نقشہ پاس کروائے بغیر کی جاتی ہے، جس کی لیز پر بھی پابندی ہے۔ مذکورہ لیز کو غیر قانونی طریقے سے بورڈ آف ریونیو سے گٹھ جوڑ کر کے پرانی تاریخ میں اندراج کر کے خریدار کے سپرد کر دی جاتی ہے۔ جائیداد کے کاغذات کو غیر قانونی طریقے سے ریکارڈ کا حصہ بنانے پر وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف ائی اے سے بھی ایسے عناصر سے نمٹنے کی التجا ہے۔