عمرکوٹ ( رپورٹ ڈاکٹر ایم لال واگھانی بیوروچیف ) ڈپٹی کمشنر عمرکوٹ نوید الرحمان لاڑک نے 03 سے 07 فروری 2025 تک جاری رہنے والی انسداد پولیو مہم (NID فروری 2025) کا
عمرکوٹ ( رپورٹ ڈاکٹر ایم لال واگھانی بیوروچیف ) ڈپٹی کمشنر عمرکوٹ نوید الرحمان لاڑک نے 03 سے 07 فروری 2025 تک جاری رہنے والی انسداد پولیو مہم (NID فروری 2025) کا سول اسپتال عمرکوٹ میں بچوں کو پولیو کے قطرے پلا کر افتتاح کیا، اس موقع پر ان کے ہمراہ ایس ایس پی عمرکوٹ عذیر احمد میمن اور محکمہ صحت کے افسران بھی موجود تھے، اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نوید الرحمان لاڑک نے کہا کہ عمرکوٹ کی میونسپل حدود میں پولیو کا سیمپل مثبت آیا ہے، لہٰذا اس مہم کو کامیاب بنانے کے لیے تمام اسٹیک ہولڈرز کو اپنا بھرپور کردار ادا کرنا ہوگا، انہوں نے مزید کہا کہ انسداد پولیو مہم میں کسی بھی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی کیونکہ پولیو کے مکمل خاتمے کے لیے ہم سب کو مل کر کام کرنا ہوگا، انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ پولیو مہم کے بارے میں آگاہی پیدا کرنا انتہائی ضروری ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگ اپنے بچوں کو پولیو کے قطرے پلائیں، جبکہ ڈپٹی کمشنر نوید الرحمان لاڑک کی قیادت میں پولیو مہم کی آگاہی کے لیے ڈپٹی کمشنر آفیس سے پریس کلب عمرکوٹ تک ایک واک ریلی بھی نکالی گئی، اس موقع پر ایس ایس پی عمرکوٹ عذیر احمد میمن، ڈی ایچ او عمرکوٹ ڈاکٹر محمد علی نہڑی، ایم ایس سول سرجن عمرکوٹ ڈاکٹر فرید ہنگورو، پولیو کے فوکل پرسن ڈاکٹر وجے کمار کتري، پولیو کمیونیکیشن آفیسر ارباب منگریو، ڈبلیو ایچ او کے فوکل پرسن ڈاکٹر درگا شنکر سمیت محکمہ صحت اور متعلقہ اداروں کے افسران نے شرکت کی۔