October 1, 2026

اسلام آباد بلیو ایریا میں پولیس وردی میں ملبوس نوسرباز ملزمان کی واردات

20240709_081904

اسلام آباد بلیو ایریا میں پولیس وردی میں ملبوس نوسرباز ملزمان کی واردات

ملک کے بڑے بزنس مین سلیم سیف اللہ کے بھائی اقبال سیف اللہ سے نامعلوم ملزمان 80 لاکھ روپے چھین کر فرار۔
وردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کر لی گئی۔
سی سی ٹی وی فوٹیج میں ملزمان کو کاروباری شخصیت کی گاڑی کے آگے گاڑی لگاتے دیکھا جا سکتا ہے۔
پولیس وردی میں ملبوس ملزمان کاروباری شخصیت کی گاڑی کو رکنے کا اشارہ کرتے ہیں، گاڑی رکتے ہی پولیس وردی میں ملبوس ملزم گاڑی کے پاس جا کر چیکنگ کے بہانے گاڑی کے لاک کھولنے کا کہتا ہے اور دروازہ کھلتے ہی ملزم پیسوں کا بیگ اٹھا کر فرار ہو جاتا ہے۔
اسلام آباد پولیس کی جانب سے تھانہ کوہسار میں واقعہ کا مقدمہ درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ھے۔