November 16, 2026

پنجاب کی ”دھی رانیوں ”کی ماں وزیر اعلیٰ پنجاب

IMG-20250130-WA0267

پنجاب کی ”دھی رانیوں ”کی ماں وزیر اعلیٰ پنجاب
تحریر: وسیم طارق بھٹو محکمہ تعلقات عامہ اوکاڑہ

یوں تو پنجاب حکومت وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی زیر قیادت ہر شعبہ میں انقلابی اقدامات کر رہی ہے ہر شعبہ دن بدن بہتری کی جانب گامزن ہوتا نظرآرہا ہے جس کا ادراک ہر ذی شعور کو ہو رہا ہے کہ پنجاب کی پہلی خاتون وزیراعلیٰ نے عوامی خدمت کے لئے ایسے کارہائے سر انجام دئیے ہیں جو ماضی میں کوئی بھی نہیں کر سکا عوامی حلقوں کی جانب سے جہاں یہ تصور کیا جا رہا تھا کہ پنجاب جیسا صوبہ ایک خاتون بطور سربراہ کیسے چلا سکتی ہے وہی عوامی حلقے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی تحسین کرتے ہوئے نظر آتے ہیں کہ اتنے کم عرصہ میں پنجاب کی عوام کے لئے لا تعداد فلاحی پروگرامز کا قیام اور ان کی تکمیل ناممکن تھی لیکن جس احسن انداز سے مریم نواز نے دن رات محنت کرتے ہوئے ان فلاحی پروگرامز کو پایہ تکمیل تک پہنچایا ہے یہ صرف شریف خاندان کا ہی خاصہ ہے وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے پنجاب کی عوام کے لئے ان گنت منصوبہ جات کی تکمیل کی لیکن ”دھی رانی پروگرام”ایسا تاریخی پروگرام ثابت ہوا کے مخالفین بھی داد دئیے بغیر نہ رہ سکے گزشتہ دنوں ضلع اوکاڑہ میں ساہیوال ڈویژن کی سب سے شاندار مارکی میں وزیراعلی پنجاب دھی رانی پروگرام کے تحت 75 جوڑوں کی اجتماعی شادیاں کروائی گئیں وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی جانب سے 75 جوڑوں کی شادیوں کا اہتمام کیا گیا تقریب کے مہمان خصوصی کمشنر ساہیوال ڈویژن شعیب اقبال سید ڈپٹی کمشنر اوکاڑہ احمد عثمان جاوید ڈائریکٹر جنرل پنجاب سوشل ویلفیئر خواجہ ذیشان سکندر اور معزز پارلیمنٹیرینز تھے وزیراعلی پنجاب کی ہدایات کی روشنی میں اس پروگرام میں بہترین انتظامات کیے گئے حکومت پنجاب کی جانب سے دولہا دلہن کو ایک لاکھ روپیہ سلامی پیش کی گئی اور دلہن کو وزیراعلی پنجاب کی جانب سے جہیز پیکج بھی دیا گیا جبکہ تقریب میں دلہا دلہن کے عزیز و اقارب کو بھی مدعو کیا گیا اور تمام مہمانوں کی بہترین کھانوں کے ساتھ تواضع کی گئی عوامی حلقوں نے وزیراعلی پنجاب مریم نوازکے دھی رانی پروگرام کو تاریخ کا سب سے بہترین پروگرام قرار دیا۔کمشنر ساہیوال ڈویژن شعیب اقبال سید نے بہترین انتظامات پر ڈپٹی کمشنر احمد عثمان جاویداو ر ٹیم کو شاباش دی۔

راقم خود اس تقریب میں بسلسلہ کوریج موجود تھا لوگوں کو یہ کہتے سنا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کے اس پروگرام کی بدولت ایسے لوگوں نے اپنی بیٹیوں کے ہاتھ پیلے کئے جو اپنے مالی حالات ٹھیک نہ ہونے کی وجہ سے سالہا سال سے اپنی بیٹیوں کی شادیاں نہ ہونے کی وجہ سے پریشان تھے دولہا دلہن کے والدین عزیز و اقارب وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کو دعائیں دیتے نظر ٓآئے کہ اس پروگرام کی بدولت سفید پوش طبقہ کی بیٹیاں عزت و وقار کے ساتھ پیا گھر سدھار گئی
ایک سفید پوش غریب انسان کے لیے سب سے بڑی مشکل اس وقت پیش آتی ہے جب ایک جوان بیٹی کی شادی کا بوجھ اس کے سر پر پڑ جاتا ہے عزیز و اقارب رشتہ دار سب لوگ منہ پھیر لیتے ہیں اور مالی حالات ٹھیک نہ ہونے کی وجہ سے غریب کی بیٹی گھر بیٹھی بڑھاپے کا انتظار کرتی ہے وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کی دھی رانی پروگرام کی بدولت پنجاب کی ایسی تمام دھی رانیاں عزت اور وقار کے ساتھ شادی کے حسین بندھن میں بندھ گئیں اور ان کے والدین کو کسی قسم کا نہ ہی قرض اٹھانا پڑا اور نہ ہی پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔
سنا تھا ریاست ماں جیسی ہوتی ہے اگر مریم نواز شریف صوبہ پنجاب کی وزیر اعلیٰ نہ ہوتیں تو ایسی ہزاروں بیٹیاں اپنی قسمت کا رونا رو رہی ہوتی اور ان کے سر پر دست شفقت رکھنے والا کوئی نہ ہوتا وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے اپنے اس احسن اقدام سے نہ صرف سفید پوش اور غریب طبقے کا بوجھ اپنے کندھوں پر اٹھایا اور ایک ماں کا فرض نبھاتے ہوئے پنجاب کی ان بیٹیوں کو عزت و وقار کے ساتھ اپنے گھروں میں ودا کیا اور ناقدین کا منہ بند کرتے ہوئے یہ ثابت کیا کہ سچ میں ریاست ماں جیسی ہوتی ہے۔