ہارون آباد ( نامہ نگار) شب معراج محسن انسانیت کیلئے انعام خداوندی ہے امیدوار صوبائی اسمبلی چوہدری کاشف ثناء وائٹل گروپ
ہارون آباد ( نامہ نگار)
شب معراج محسن انسانیت کیلئے انعام خداوندی ہے امیدوار صوبائی اسمبلی چوہدری کاشف ثناء وائٹل گروپ
شب معراج ہے جس رات اللہ تعالیٰ نے اپنے پیارے نبی کو پانچ نمازوں کا تحفہ دیا
تفصیلات کے مطابق تحصیل ہارون آباد کی معروف سماجی فلاحی شخصیت امیدوار صوبائی اسمبلی چوہدری کاشف ثناء وائٹل گروپ والے نے گفتگو سے کرتے ہوئے کہا کہ شبِ معراج محسن انسانیت کیلئے انعام خداوندی ہے اس رات تمام نبیوں کے سردار امام الانبیاء خاتم الانبیاء و المرسلین خاتم النبیین ساقی کوثر وجہ کائنات حضرت محمد مصطفی ﷺ نے حضرت جبرائیل علیہ السلام کی معیت میں مکہ مکرمہ سے بیت المقدس اور وہاں سے عرشِ معلی کی سیر کی اور محسن کائنات وہاں تک پہنچے جہاں حضرت جبرائیل علیہ السلام بھی نہیں پہنچ سکے ۔ یہ ہی وہ شب معراج ہے جس رات اللہ تعالیٰ نے اپنے پیارے نبی کو پانچ نمازوں کا تحفہ عنایت فرمایا یہ نماز کا تحفہ پوری امت مسلمہ کیلئے رحمت خداوندی ہے ۔ اس نماز کے ذریعے تمام امت مسلمہ کے افراد اپنے رب سے راز و نیاز بھی کر سکتے ہیں اور اللہ تعالیٰ کی ذات سے براہ راست مانگ سکتے ہیں ۔ انہوں نے مزید گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اب پوری امت مسلمہ کی بھی ذمہ داری بنتی ہے کہ اپنے رب کو راضی کریں اور رب تب راضی ہو گا جب رب العالمین کے پیارے نبی راضی ہو نگے ۔ انہوں نے کہا کہ اس رات کو پوری امت مسلمہ عہد کریں کہ آئندہ کبھی بھی رب العالمین اور حضور رحمۃ اللعالمین کو ناراض نہیں کریں گے ۔