November 16, 2026

ہارون آباد () ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر بہاولنگر کی جانب سے تھانہ مدرسہ میں کھلی کچہری کا انعقاد، سائلین کے مسائل کے حل کے لیے فوری احکامات۔

IMG-20250130-WA0265

ہارون آباد () ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر بہاولنگر کی جانب سے تھانہ مدرسہ میں کھلی کچہری کا انعقاد، سائلین کے مسائل کے حل کے لیے فوری احکامات۔
وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کے احکامات اور انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب کے ویژن کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر بہاولنگر جناب حافظ کامران اصغر کی جانب سے تھانہ مدرسہ میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں انہوں نے لوگوں کے مسائل سنے اور ان کے حل کے لیے احکامات جاری کیئے ۔اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ کھلی کچہر ی کے انعقاد کا مقصد شہریوں کو ان کی دہلیز پر انصاف کی فراہمی پولیس اور عوام کے درمیان خلیج کو دور کرنا ہے۔ انہوں نے کھلی کچہری میں موجود تمام سائلین کی درخواستوں کا تفصیلی جائزہ لیا اوران کی شکایات سنتے ہوئے ان کے فوری حل کرنے کے احکامات جاری کیے۔اس موقع پر شہریوں نے انسپکٹر سیف اللہ حنیف SHO تھانہ مدرسہ کی جانب سے تھانہ مدرسہ میں آنے والے سائلین سے خندہ پیشانی ، خوش اخلاق رویہ اور میرٹ پر بلا تفریق انصاف فراہم کرنے پر ان کی کارکرگی کو سراہا اور امن وآمان کے حوالہ سے ان کی جانب سے کئے گئے جانے والے اقدامات کی تعریف کی ۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر نے کھلی کچہری کے بہترین انتظامات ، اور تھانہ مدرسہ کی عمارت کی صفائی ستھرائی ، شجرکاری اور دفتری امور کی پیشہ وارنہ طور پر ادائیگی پر SHO انسپکٹر سیف اللہ حنیف اور انکی پوری ٹیم کو شاباش دی ۔